19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ۔ انیس بیماری سے ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ 56،110 لوگوں کے ٹھیک ہونے کا ریکارڈ درج

Urdu News

نئی دہلی: بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک دن میں کووڈ۔ انیس سے اب تک سب سے زیادہ 56،110 لوگوں کے ٹھیک ہونے کا ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔ یہ سب جامع دیکھ بھال معیار کی بنیاد پر سنگین مریضوں کے معیاری طبی بندوبست سمیت موثر روک تھام کی حکمت عملی ، تیزی سے اور جامع ٹیسٹنگ کے کامیاب نفاذ کا نتیجہ ہے ۔

مرکز اور ریاست / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں اس بیماری سے ٹھیک ہونے کی روزانہ اوسط مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں ٹھیک ہونے والے مریضوں کا روزانہ اوسط 15000 تھا جو اگست کے پہلے ہفتے میں بڑھ کر 50000 سے زیادہ ہوچکے ہیں۔

زیادہ مریضوں کے ٹھیک ہونے اور اسپتالوں اور گھروں میں آئسولیشن ( بیماری کے ہلکے اور اوسط معاملوں) سے چھٹی پانے کے ساتھ اب تک ٹھیک ہونے والے کل لوگوں کی تعداد 16 لاکھ سے زیادہ ہو کر 16،39،599 تک پہنچ گئی ہے۔ اس بیماری سے ٹھیک ہونے کی شرح بھی 70.38٪ کی ایک نئی اونچائی پر پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کووڈ۔ انیس بیماری کے کل فعال معاملوں کی تعداد ابھی 6،43،948 ہے جو اس بیماری کے اب تک کے کل مثبت معاملات کا صرف 27.64٪ فیصد ہے۔ وہ فعال طبی نگرانی میں ہیں۔ اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے ساتھ اس سے ٹھیک ہونے والے مریضوں اور فعال کوویڈ 19 معاملات کے مابین کا فرق تقریبا 10 لاکھ تک پہنچ گیا ہے۔

اسپتالوں میں بہتر اور موثر طبی علاج معالجے پر دھیان دینے اور مریضوں کو فوری طور پر اور وقت رہتے علاج کے لئے انہیں اسپتال لانے کے لئے ایمبولینس کی بہتر اور مربوط خدمات کے استعمال کے نتیجے میں کووڈ۔ انیس مریضوں کا موثر بندوبست ہو پایا ہے۔ نتیجہ کے طور پر عالمی اوسط کے مقابلے میں بھارت میں شرح اموات (سی ایف آر) کم رہی ہے۔ یہ فی الحال 1.98٪ ہے۔

بھارت کی ٹیسٹ ، ٹریک ، ٹریٹ حکمت عملی کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک سب سے زیادہ 7،33،449 ٹیسٹ کئے گئے جو ایک نئی حصولیابی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک کل 2.6 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ٹی پی ایم یعنی فی دس لاکھ کی آبادی پر ٹیسٹ بڑھ کر 18،852 ہو گئی ہے۔

مرحلہ وار ٹیسٹ اور اس سے ملنے والے ردعمل کے نتیجے میں اب ایک ٹیسٹنگ حکمت عملی بن گئی ہے جس سے ملک میں جانچ کی سہولت کو مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔ اس حکمت عملی کو بنائے رکھنے کے لئے ملک میں ٹیسٹنگ لیب نیٹ ورک کو مسلسل مضبوط کیا جا رہا ہے۔ آج ملک بھر میں 1421 لیب ہیں۔ سرکاری شعبے میں 944 لیبز اور 477 نجی لیب ہیں۔ اس میں شامل ہیں۔

• ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز: 724 (گورنمنٹ: 431 + نجی: 293)

• ٹرو نٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز: 584 (گورنمنٹ: 481 + نجی: 103)

• سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز: 113 (گورنمنٹ: 32 + نجی: 81)

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی معاملات کے بارے میں تمام مستند اور اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19@gov.in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019@gov.in اور@CovidIndiaSeva . کو بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔

کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More