12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ پروٹوکول انتظامات کی تقلید کرتے ہوئے،حال ہی میں منعقدہ انتخابات شدہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقے، ووٹوں کی فول پروف کاؤنٹنگ کے لئے تیار

Urdu News

نئی دہلی: اعلیٰ انتخابی کمشنر جناب سشیل چندر نے آج کمیشن کے سینئر حکام اور پانچ ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ انتخابی کمشنروں کے ساتھ ووٹوں کے گنتی کے انتظامات کا ایک ورچوئل میٹنگ میں جائزہ لیا۔ جناب چندر نے ہدایت کی کہ کمیشن کی بیان کردہ تمام ہدایات کی تقلید کی جانی چاہئے۔ انھوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ ووٹوں کی گنتی کے تمام ہال کو پورے طو ر پر کووڈ کے راہنما خطوط کے مطابق ہونا چاہئے۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر نے ، وباء کی چیلنجنگ صورتحال میں انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام چیف الیکشن کمشنروں کی ستائش کی ۔

2.   02.05.2021 کو حال ہی میں منعقدہ انتخاب شدہ ریاستوں یعنی آسام ،کیرالہ،پڈوچیری،تمل ناڈو اور مغربی بنگال نیز پی سیز / اے سیز میں ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی ۔انتخابی کمیشن نے پانچ ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 822 اے سیز میں اور 13 ریاستوں میں 4 پی سیز اور 13 اےسیز میں منعقدہ ضمنی انتخابات کے  ووٹوں کی گنتی کے لئے جامع انتظامات کئے ہیں۔

3.   اس سے قبل 28.04.2021 کو کمیشن نے ووٹوں کی گنتی سے متعلق موجودہ راہنما خطوط نیز ہدایات کے علاوہ ، وباء کے تناظر میں تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان میں درج ذیل شامل ہیں:

i.ڈی ای او ، نوڈل ہیلتھ آفیسر کی مدد کے ساتھ ، گنتی کے مراکز پر درج ذیل کووڈ-19 سے متعلق ضابطوں کی تقلید کو یقینی بنانے کے لئے ، گنتی کے ہر ایک مرکز پر نوڈل آفیسر ہوگا۔

ii.گنتی کے مرکز کے ضمن میں کمپلائنس سرٹیفکیٹ متعلقہ صحت حکام سے ، کووڈ راہنما خطوط کے مطابق حاصل کرتے ہوئے تمام انتظامات کئے جانے چاہئیں۔

iii. کوئی بھی امید وار یا ایجنٹ گنتی کے ہال میں آرٹی- پی سی آر / آر اے ٹی ٹسٹ کرائے بغیر یا کووڈ-19 کی ویکسین کی دو ڈوز لئے بغیر داخل نہیں ہوسکے گا اور اسے نگیٹیوآرٹی –پی پی آر رپورٹ یا آراے ٹی رپورٹ یا ویکسی نیشن کی رپورٹ کاؤنٹنگ کے آغاز 48 گھنٹے کے اندر اندر فراہم کرنی ہوگی۔ بی ای او کو امیدوار یا کاؤنٹنگ کے ایجنٹوں کے لئے کاؤنٹنگ کے دن سے پہلے آرٹی- پی سی آر / آر اے ٹی ٹسٹ کے انتظامات کرنے ہوں گے۔ انتخابات لڑنے والے امیدواروں کو کاؤنٹنگ کے ایجنٹوں کی فہرست متعلقہ آراو کو ووٹوں کی گنتی کے لئے مقررہ تاریخ سے تین روز قبل شام پانچ بجے تک فراہم کرنی ہوگی۔ (آر او ہینڈ بک کے پیرا، 15.12.2 )

4.   کمیشن نے اپنی ہدایات بتاریخ 27.04.2021 کے ذریعہ فتح کی کسی بھی طرح کی تقریبات پر پہلے ہی پابندی عائد کردی گئی ہے یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ فتح کی تقریبات میں متعلقہ ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظاموں کے ذریعہ مقررہ تعداد سے زیادہ حلقوں میں کہیں بھی فتحیاب ہونے والے امیدواروں کے حمایتیوں کے ذریعہ کسی بھی طرح کے جلوس یا تقریبات شامل ہیں۔ یہ ہدایات اس بات کو یقینی بنانے کے لئے جاری کئے گئے ہیں کہ کاؤنٹنگ کے تناظر میں ہندوستانی انتخابی کمیشن کی تمام ہدایات اور این بی ایم اے/ ایس بی ایم اے پی لوگوں کے جمع ہونے سے متعلق ہدایات پر پوری طرح سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

5.   ہندوستانی انتخابی کمیشن کی کاؤنٹنگ ایجنٹوں وغیرہ کے لئے آرٹی پی سی آر /آر اے ٹی ٹسٹوں کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ اعلیٰ انتخابی افسروں سے موصول اطلاع کے مطابق انتخابات لڑنے والے امیدواروں نے پانچ ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مقررہ وقت میں لگ بھگ 150000کاؤنٹنگ ایجنٹوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ (متبادل ایجنٹوں سمیت)

6.   کمیشن نے کاؤنٹنگ کے عمل کو کور کرنے کے لئے جس میڈیا کو منظوری دی ہے ان کے لئے بھی آر ٹی پی سی آر / آر اے ٹی ٹسٹ وغیرہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ لگ بھگ میڈیا 12 ہزار افراد کو کاؤنٹنگ مراکز سے اس عمل کو کور کرنے کے لئے اتھارٹی لیٹر دئے گئے ہیں۔

7.   2016 کے انتخابات میں 1002کے مقابلے میں اس مرتبہ 2364کاؤنٹ ہال میں ووٹوں کی گنتی کی جائے گی  جو کہ کاؤنٹنگ کے ہال کی تعداد میں 200 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ یہ ہال کے اندر کووڈ تحفظاتی اقدامات نیز راہنما خطوط اور متعلقہ اقدامات کے متعلق کمیشن کی ہدایت کے تناظر میں ہے جس کے نتیجہ میں (1)پولنگ بوتھوں میں نمایاں اضافہ (2) پوسٹل بیلٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

8.   برگزیدہ شہریوں (80 سال سے زیادہ عمر والے)، پی ڈبلیو ڈی ،کووڈ سے متاثرہ اور لازمی خدمات میں کام کرنے والے لوگوں کے زمرے میں،پانچ ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں، رائے دہندگان کی تعداد میں پوسٹل بیلٹ کی سہولیات فراہم کرکے تقریبا 400 فیصد کا اضافہ ہوا ہے(2016 میں 2.97 لاکھ سے بڑھ کر 2021 میں 13.16 لاکھ کی تعداد )

9.   کمیشن نے ان پانچ ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹوں کی کاؤنٹنگ کے مقصد کے لئے 822 آراوز اور 7000 سے زیادہ اے آر اوز مقرر کئے ہیں۔ مائیکرو مشاہدین سمیت لگ بھگ 95000 کاؤنٹنگ کے حکام ،کاؤنٹنگ کا کام انجام دیں گے۔

10. کمیشن نے کاؤنٹنگ کے عمل پر نظر رکھنے کے لئے لگ بھگ 1100کاؤنٹنگ مشاہدین مقرر کئے ہیں۔ اضافی کاؤنٹنگ مشاہدین بھی مقرر کئے گئے ہیں اور وباء سے متعلق کسی بھی طرح کے متبادل کے معاملے میں فرائض کی انجام دہی کے لئے انھیں تعینات کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More