16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ-19 سے لڑنے کے لئے رہنما ہدایات یکم جون 2020 سے نافذ العمل

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے کووڈ-19 سے لڑنے  کنٹینمنٹ (سیل)  زون سےباہر کے علاقوں کو مرحلہ وار طریقے سے دوبارہ کھولنے  کے لئے آج  نئی رہنما  ہدایات جاری کیں۔ یہ رہنما ہدایات  یکم جون 2020  سے نافذ ہوں گی اور 30 جون 2020 تک موثر رہیں گی۔ اس مرتبہ پھر سے کئی سرگرمیاں شروع کرنے کے موجودہ مرحلے ’ آن لاک ‘ میں  اقتصادی  فوکس توجہ کامرکز ہوگا۔ نئی رہنما ہدایات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ تفصیلی  صلاح و مشورے کی بنیاد پرجاری کئے گئے ہیں۔

 24 مارچ 2020  سے ہی پورے ملک میں سخت لاک ڈاؤن کیا گیا تھا۔ ضروری سرگرمیوں /خدمات یا کاموں کوچھوڑ کر تمام کاموں اورسرگرمیوں پر روک لگادی گئی تھی۔ اس  کے بعد  کووڈ-19 کے پھیلاؤ  کو روکنے کے اہم مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن سے وابستہ اقدامات  میں تربیت وار طریقے سے ڈھیل دی گئی ہے۔

نئی رہنما ہدایات کی اہم خصوصیات:

کنٹمنٹ زون میں لاک ڈاؤن  اقدامات سختی سے نافذ رہیں گے۔ وزارت صحت کے ذریعہ جاری کی گئی  رہنما ہدایات کو ذہن میں رکھتے ہوئے  ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ ان کی   حدبندی کی جائے گی۔ کنٹمنٹ زون کے اندر سخت کنٹرول بنائےرکھا جائے گا اور صرف  ضروری سرگرمیوں کی ہی اجازت دی جائے گی۔

پہلے سے پابندی  کے دائرے میں تمام سرگرمیوں کو کنٹمنٹ زون کے باہرمرحلہ وار طریقے سے کھولا  جائے گا جو کہ اسٹینڈرڈ اوپریٹنگ  پروسیجرس (ایس او پی)  کی تعمیل کی قرار یا عہد بستگی کے ساتھ وزارت صحت  کے ذریعہ  طے کی جائیں گی۔

 مرحلہ 1 (8 جون 2020 سے کھولنے کی اجازت)

  • مذہبی مقامات اور عوامی عبادت گاہیں
  • ہوٹل، ریستوراں اور دیگر مہمان نوازی خدمات اور
  • شاپنگ مال

وزارت صحت سے متعلق مرکزی وزارتوں/ محکموں اور دیگرشراکت داروں (اسٹیک ہولڈرز) کے ساتھ  صلاح ومشورے سے مندرجہ بالا سرگرمیوں کے لئے ایس او پی جاری کرے گی تاکہ ایک دوسرے سے فاصلہ بناکر (سوشل ڈسٹینسنگ) رکھی جاسکے اور کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

مرحلہII-

اسکول،کالج، تعلیمی/ تربیتی /کوچنگ ادارے وغیرہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ صلاح  ومشورے کے بعد کھولے جائیں گے۔ ریاستی حکومتوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ کو رائے دی جاتی ہے کہ وہ والدین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز (شراکت داروں) کے ساتھ ادارہ جاری سطح پر صلاح و مشورہ کریں۔ فیڈبیک کی بنیاد پر ان اداروں کو پھر سےکھولنے کے بارے میں جولائی 2020 میں فیصلہ  کیا جائے گا۔ ان اداروں کے لئے صحت  اور خاندانی بہبود کی وزارت   ایس او پی تیار کرے گی۔

ملک بھر میں محدود تعداد میں زیر پابندی  رہنے والی سرگرمیاں:

  • بین الاقوامی فضائی سفر
  • میٹرو ریل کی خدمات
  • سنیما گھر ،جم، سوئمنگ پول، منورنجن (امیوزمنٹ) پارک ، تھیٹر، بار اور آدیوٹوریم ، اسمبلی حال   اور اسی طرح کے دیگر ادارے اور
  • سماجی /سیاسی/کھیل/منورنجن/تعلیمی /ثقافتی/مذہبی جلسے اور دیگر بڑی تقریبات  ۔
  • مذکورہ بالا سرگرمیوں کو کھولنے کی تاریخوں کے بارے میں فیصلہ مرحلہ 2 میں  حالات کے جائزے کے مطابق  یا اس پر مبنی ہوگا۔

لوگوں اور سامان کی بے روک ٹوک نقل وحرکت:

  • بین  ریاستی اور ریاست کے اندر لوگوں او ر سامان کی نقل و حرکت پر کوئی بندش نہیں ہوگی۔ ایسی نقل وحرکت  کے لئے الگ سے کسی طرح کی اجازت /منظوری /ای –پرمٹ نہیں لینا ہوگا۔
  •  حالانکہ، اگر ایک ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقہ، عوامی صحت سے وابستہ  اسباب اور حالات کے جائزے  کی بنیاد پر لوگوں کے نقل و حمل کو کنٹرول کرنے کی تجویز  پیش کرتا ہے تو اسے ایسے نقل و حمل پر بندشوں کو نافذ کرنے اور  اس سے وابستہ عمل کی تعمیل  کے سلسلہ میں اولین ترجیح کے طور پر  وسیع پیمانے پر تشہیر کرنی ہوگی۔

لوگوں کے نقل وحمل غیر ضروری سرگرمیوں کے لئے  رات کا کرفیو پہلے کی طرح ہی جاری رہے گا۔ حالانکہ کرفیو  کا ترمیم شدہ  وقت اب رات 9 بجے  سے صبح 5 بجے تک ہوگا۔ سماجی فاصلے کوبرقرار رکھنے اور اسے یقینی بنانے کے مقصد سے کووڈ-19 کے انتظام کے لئے قومی رہنما ہدایات کی تفصیل کرنا پورے پورے ملک میں جاری رہے گا۔

کنٹمنٹ زون کے باہر ہونے والی سرگرمیوں پرریاستیں کریں گی فیصلہ:

حالات کا جائزہ لینے کی بنیاد پر ریاستیں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کنٹمنٹ زون (سیل زون)  کےباہر چنندہ  سرگرمیوں پر روک لگا سکتے ہیں یا ضرورت کی بنیاد پر ایسی  بندیشیں عائد کرسکتے ہیں۔

کمزور لوگوں کے لئے احتیاط یا تحفظ:

65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں ، بیمار لوگوں، حاملہ خواتین اور 10 سال سے کم عمر کے  بچوں جیسے کمزور لوگوں اہم ضروریات  پوری کرنے اور صحت سے متعلق  مقاصد  کوچھوڑ  کر گھرپر ہی رہنےکا مشورہ دیا گیا ہے۔

آروگیہ سیتو کا استعمال:

 کووڈ-19 سےمتاثرہ لوگوں ، یا انفیکشن کے خطرےوالے لوگوں  کی تیز رفتار کی شناخت کرنے  کوآسان بنانے کے لئے آروگیہ  سیتو موبائیل ایپلی کیشن حکومت ہند کے ذریعہ تیار کیا گیا  ایک طاقتور  ذریعہ  /وسیلہ ہے۔ اس طرح یہ لوگوں اور معاشرے کی حفاظت  کے کوچ  یا زرہ بختر کے طورپرکام کررہی ہے۔ حفاظت کویقینی بنانے کے  مقصد سے کئی محکموں کے ذریعہ  اس ایپلی کیشن کو استعمال میں لان کو یقینی بنانے کی صلاح دی جایت ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More