15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ-19 سے متعلق اَپڈیٹس

Urdu News

نئی دہلی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے کل 7135 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس طرح ابھی تک کل 154329 مریض کووڈ-19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کووڈ-19 مریضوں کی صحت یابی کی شرح 49.95 فیصد ہے۔ فی الحال 145779 ایکٹیو معاملات ہیں اور وہ سبھی سرگرم طبی نگرانی میں ہیں۔

متاثرہ افراد میں نوویل کورونا وائرس کا پتہ لگانے کی آئی سی ایم آر کی جانچ صلاحیت مسلسل بڑھائی جارہی ہے۔ سرکاری لیب کی تعداد اب بڑھ کر 642 ہوگئی ہے، جبکہ نجی لیب کی تعداد اب بڑھ کر 243(کل 885) ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 143737 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس طرح ابھی تک جانچ کیے گئے کل نمونوں کی تعداد 5507182 ہوگئی ہے۔

وزارت نے کووڈ-19 کے لئے تازہ ترین کلینکل مینجمنٹ پروٹول جاری کیا ہے جسے https://www.mohfw.gov.in/pdf/ClinicalManagementProtocolforCOVID19.pdf پر دیکھا جاسکتا ہے۔

نئے پروٹوکول میں ہلکے، اوسط یا سنگین کی بنیاد پر کلینکل سنگینی کے لئے کووڈ-19 معاملات کے بندوبست کا التزام ہے۔ انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے طور طریقوں کو بھی  سنگینی کے اعتبار سے تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ رہنما ہدایات مریضوں کے ذیلی گروپ کے لئے جانچ سے متعلق تھیریپی کا بھی تعین کرتے ہیں۔ تاہم ان میں سے کسی بھی علاج کی سفارش کرنے سے قبل اطلاعات پر مبنی اور مشترکہ فیصلہ لیا جانا ضروری ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی امور پر سبھی قابل اعتبار اور تازہ ترین اطلاعات، رہنما ہدایات اور مشورے کے لئے مستقل طور پر درج ذیل کو دیکھیں:

https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19@gov.in پر اور دیگر سوالات ncov2019@gov.in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر فون کریں۔

کووڈ-19 پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More