Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین صورتحال

Urdu News

نئی دہلی، ملک بھر میں کووڈ-19سے متعلق سہولتوں میں افزوں طورپر اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 لاکھ نمونے یومیہ جانچ کی سہولت بہم پہنچائی جا چکی ہے۔

گزشتہ روز 2لاکھ 15ہزار 195نمونوں کی جانچ کی گئی تھی اور اس طریقے سے اب تک 7352911نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ ایک طرف سرکاری تجربہ گاہوں میں 171587نمونوں کی جانچ کی گئی، دوسری جانب 43608نمونوں کی جانچ نجی تجربہ گاہوں کے ذریعے کی گئی۔ نجی تجربہ گاہوں میں بھی یومیہ طور پر اپنے یہاں نمونوں کی جانچ کی صلاحیت میں  اضافہ کیا ہے۔

کووڈ-19 کی جانچ کے لئے تشخیصی تجربہ گاہوں کی صلاحیت کے افزوں نیٹ ورک کا ایک ثبوت یہ ہے کہ بھارت بھر میں اب ایک ہزار تجربہ گاہیں مصروف عمل ہیں۔ اس میں سے 730تجربہ گاہیں سرکاری شعبے میں اور 270تجربہ گاہیں نجی شعبے میں مصروف عمل ہیں۔

تجربہ گاہوں کی تعداد کا گوشوارہ درج ذیل ہے:

  • ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 557 (سرکاری: 359 + نجی: 198)
  • ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 363 (سرکاری: 343 + نجی: 20)
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 80 (سرکاری: 28 + نجی: 52)

ایک دن میں کووڈ -19سے روبہ صحت ہونے والے مریضوں میں تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 10495کووڈ-19 کے مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 258684مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ کووڈ-19 کے مریضوں میں روبہ صحت ہونے والوں کی شرح 56.71تک پہنچ گئی ہے۔ فی الحال 183022معاملات ہیں، جنہیں سرگرم طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی امور پر سبھی قابل اعتبار اور تازہ ترین اطلاعات، رہنما ہدایات اور مشورے کے لئے مستقل طور پر درج ذیل  ویب سائٹ کو ملاحظہ کریں:

https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19@gov.in پر اور دیگر سوالات ncov2019@gov.in اور @CovidIndiaSeva پر ارسال کئے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر فون کریں۔

کووڈ-19 سے متعلق  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More