14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم نے ’سنکلپ، سنیم، سکاراتمکتا، سمّان اور سہیوگ‘ کے پانچ نکاتی اصول تفویض کیے

Urdu News

نئی دہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ممتاز کھلاڑیوں سے گفت و شنید کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ-19 پوری انسانی نسل کا دشمن ہے اور صورت حال کی سنگینی کا تعین اس حقیقت سے کیا جاسکتا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ اولمپک کے کھیلوں کو ملتوی کیا گیا ہے۔ دیگر مقتدر بین الاقوامی کھیل کود کی تقریبات مثلاً ومبلڈن اور گھریلو کھیل کود کے مقابلے مثلاً انڈین پریمیئر لیگ فار کرکٹ کو ٹال دیا گیا ہے، کیونکہ وبائی مرض نے چنوتیاں کھڑی کردی ہیں۔

وزیر اعظم نے کھیل کے میدان میں اپنی عمدہ کارکردگی کے توسط سے ملک کا نام روشن کرنے کے لئے کھلاڑیوں کی ستائش کی۔ اب انھیں ملک کا حوصلہ بلند کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرنا ہے، ساتھ ہی ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا پیغام بھی عام کرنا ہے اور عوام سے کہنا ہے کہ وہ لگاتار پیمانے پر لاک ڈاؤن کے دوران جاری کیے جانے والے مشاورت ناموں پر عمل کریں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ کھیل کود کی تربیت کے دوران حاصل کی گئی صلاحیت اور چنوتیوں کا سامنا کرنے کی اہلیت، ضبط نفس، مثبت انداز فکر اور اپنی ذات میں یقین وہ لازمی وسائل ہیں جن کا استعمال وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے کیا جانا ہے۔

وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ وہ عوام تک جو پیغام لے جائیں اس میں درج ذیل پانچ نکات یعنی وبائی مرض سے نمٹنے کا سنکلپ، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا سنیم، مثبت انداز فکر برقرار رکھنے کے لئے سکاراتمکتا، طبی برادری سمیت اس جنگ سے نمٹنے میں ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے تمام سورماؤں، جس میں پولس کا عملہ بھی شامل ہے، کے لئے احترام یعنی سمّان اور ذاتی طور پر نیز وزیر اعظم کیئرس فنڈس میں تعاون کے ذریعے قومی سطح پر سہیوگ کو شامل کریں۔ انھوں نے کھلاڑیوں سے یہ بھی کہا کہ وہ جسمانی اور ذہنی دونوں طرح کی صحت اور چاق و چوبند رہنے کی اہمیت کو بھی نمایاں کرکے پیش کریں اور آیوش کی وزارت کی جانب سے بھی جاری کیے گئے رہنما خطوط کو مقبول عام بنائیں۔

کھلاڑیوں نے اس آزمائش کی گھڑی میں وزیر اعظم کی قیادت کی ستائش کی۔ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے حفظان صحت کے کارکنان اور پولس کا عملہ بھی اس جدوجہد میں شریک رہے، کے لئے وزیر اعظم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہراول دستے کے کارکنان اور پولس کا عملہ اپنی جانب سے بے لوث خدمت کررہا ہے اور یہ خدمت لائق تعریف ہے۔ انھوں نے نظم و ضبط کی اہمیت، ذہنی قوت کے بارے میں بھی بات چیت کی اور کہا کہ چاق و چوبند رہنے کا ایک باقاعدہ عمل اپنایا جانا چاہیے اور جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اس کی قوت مدافعت بڑھائی جانی چاہیے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ چیز لازمی ہے کہ بھارت اس وبائی مرض کی جدوجہد میں فتح یاب ہوکر ابھرے۔ انھوں نے اپنی جانب سے اعتماد جتایا کہ کھلاڑی اس جدوجہد میں سرگرم طور پر شریک ہوں گے۔

مختلف النوع شعبوں کے 40 سے زائد سرکردہ کھلاڑی حضرات، جن میں بھارت رتن شری سچن تندولکر، بی سی سی آئی صدر جناب سوربھ گانگولی، خواتین ہاکی ٹیم کی کیپٹن محترمہ رانی رام پال، مایہ ناز بیڈمنٹن کھلاڑی محترمہ پی سندھو، کبڈی کھلاڑی اور ڈی ایس پی ہماچل پردیش پولس جناب اجے ٹھاکر، اسپرنٹر محترمہ ہیما داس، پیرا ایتھلیٹ ہائی جمپر جناب شرد کمار، سرکردہ ٹینس کھلاڑی محترمہ انکتا رینا، معروف کرکٹر جناب یوراج سنگھ اور مردوں کی کرکٹ ٹیم کے کیپٹن جناب وراٹ کوہلی شامل تھے، نے اس ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر نیز وزارت کے دیگر سینئر افسران نے بھی گفت و شنید میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More