12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ – 19 میں تازہ اضافے سے نمٹنے میں بھارتی فضائیہ آکسیجن کنٹینر ، لازمی دوائیں ، طبی اور غیر طبی آلات ہوائی جہاز کے ذریعے پہنچا رہی ہے

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف ) نے ملک کے مختلف حصوں سے مختلف چیزیں لانے لے جانے کے لیے زور شور سے کارروائی شروع کی ہے ۔ اس نے کووڈ اسپتالوں کو قائم کرنے اور انہیں دیرپا بنانے کے لیے آکسیجن کنٹینر س، سلینڈرس، لازمی دوائیں اور ساز و سامان کو ہوائی جہاز کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں  کو ان کاموں کے لیے کام پر لگایا گیا ہے۔ ان میں ٹرانسپورٹ طیارہ سی – 17، سی -130 جے، آئی ایل – 76، این -32 ، اور ایورو  شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چنوک اور ایم آئی – 17 ہیلی کاپٹروں کو تیار رکھا گیا ہے۔ یہ طیارے اور ہیلی کاپٹرز جو کام کر رہے ہیں ان میں کوچی ، ممبئی ، ویزاگ اور بینگلور سے دلی کے مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹروں  اور نرسوں کو ہوائی راستے سے لے جانا ہے۔

آپ کو یاد ہوگا کہ 2020 میں جب کووڈ – 19 کی وبا پھوٹ پڑی تھی ، تو ابتدائی دنوں میں تب بھارتی فضائیہ نے دوائیں، طبی اور دیگر لازمی سپلائی لے جانے کے لیے اپنے خود کے ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر کام پر لگائے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IXHD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EF9Q.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More