9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ -19 ٹیکے کو مختص کرنے سے متعلق تازہ جانکاری

Urdu News

ملک میں ابھی تک کووڈ -19 ٹیکے کی تقریباً 18 کروڑ (آج صبح سات بجے تک ملی عارضی رپورٹ کے مطابق 17.93 کروڑ ) خوراک دی جاچکی ہیں۔ کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم  نے کامیابی کے ساتھ 118 دن مکمل کرلئے ہیں، جس میں سبھی ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی تعاون پر مبنی کوششوں کے توسط سے نشانزد فیض یافتگان کو 17.89 کروڑ خوراک دی گئی ہیں۔ بھارت دنیا بھر میں 114 دنوں میں 17 کروڑ خوراک کے ہدف تک سب سے تیزی سے پہنچنے والا ملک ہے۔ امریکہ نے 115دن اور چین نے 119 دن میں اتنی خوراک دی تھی۔

یکم مئی 2021 سے ‘لبرلائزڈ قیمت کے تعین اور کووڈ-19 ٹیکہ کاری  کی تیز قومی حکمت عملی ’ نافذ کی جارہی ہے جس میں دستیاب خوراک کی 50 فیصد بھارتی حکومت  کے توسط سے مفت سپلائی کے طور پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے مقرر کی گئی ہے، جب کہ 50 فیصد خوراک  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  اور پرائیویٹ اسپتالوں کے ذریعہ ٹیکہ مینوفیکچرر سے براہ راست خریداری کے لئے دستیاب ہیں۔

کسی ریاست / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو حکومت ہند کی تخصیص آنے والے پندرہ واڑے میں دوسری خوراک کے لئے کھپت کے طریقہ اور فیض یافتگان کی تعداد کے حساب سے طے کی جاتی ہے۔ 16 سے 31 مئی 2021 کے پندرہ واڑے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووی شیلڈ اور کوویکسین کی 191.99 لاکھ خوراک کی مفت سپلائی کی جائے گی۔ ان میں کووی شیلڈ کی 162.5 لاکھ اور کوویکسین کی 29.49 لاکھ خوراک شامل ہیں۔

اس تخصیص  کی تقسیم کے پروگرام کے بارے میں پہلے سے بتایا جائے گا۔ ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ افسران کو ہدایت دیں کہ وہ مختص کی گئی خوراک  کا معقول اور عقل مندی سے استعمال کو یقینی بنائیں اور ٹیکے کے زیاں کو کم کریں۔

بھارتی حکومت کے ذریعہ 15 دنوں کے لئے فراہم کرائی جانے والی مفت خوراک کی تعداد کے بارے میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پیشگی اطلاع دینے کے پیچھے بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ 45سال اور اس اسے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے ، اور ایچ سی ڈبلیو (ہیلتھ کیئر ورکرز) اور ایف ایل ڈبلیو (فرنٹ لائن ورکرز) کے لئے دی جانے والی ان مفت خوراکوں کے دانشمندانہ اور زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے مناسب منصوبہ تیار کریں۔ پچھلے پندرہ واڑے یعنی  01 سے 15 معینی 2021 میں  مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاستوں کو 1.7 کروڑ  سے زیادہ مفت خوراک فراہم کرائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ریاستوں اور ساتھ ہی پرائیویٹ اسپتالوں کے لئے مئی 2021 میں براہ راست خریداری کے لئے 4.39 کروڑ سے زیادہ خوراک بھی فراہم کرائی گئی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More