نئی دلّی: حکومت ہند مرحلے وار ، احتیاطی اور سرگرم طریقۂ کار کے ذریعے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ کووڈ – 19 سے بچاؤ ، روک تھام اور بندوبست کے لئے کئی اقدامات کر رہی ہے ۔ ان اقدامات پر اعلیٰ ترین سطح پر مسلسل نظر ثانی اور نگرانی کی جا رہی ہے ۔
اب تک 57720 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3280 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ صحت یابی کی کل شرح 41.57 فی صد ہے ۔ مصدقہ مریضوں کی تعداد 138845 تک پہنچ گئی ہے ، جب کہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 77103 ہے ۔
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی امور ، رہنما خطوط اور ایڈوائزری سے متعلق مصدقہ اور تازہ جانکاری کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت https://www.mohfw.gov.in/ پر رجوع کریں ۔
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوال technicalquery.covid19@gov.in پر اور دیگر سوال ncov2019@gov.in
پر بھیجےجا سکتے ہیں ۔
کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی جانکاری کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا ( مفت ) 1075 پر کال کریں ۔
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کووڈ – 19 سے متعلق ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے ۔