20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ-19 کے خلاف نبردآزمائی کے عمل کو تقویت دینے کےلئے ضروری اشیاء اور طبی رسدات کی بہم رسانی کے تحت 411لائف لائن اڑان پروازوں کا اہتمام کیاگیا

Urdu News

نئی دہلی، ایئر انڈیا، الائنس ایئر، بھارتی فضائیہ ا ور نجی کیریئرس نے لائف لائن اڑان کے تحت 411پروازیں انجام دی ہیں۔ ان میں سے 237پروازیں ایئر انڈیا اور الائنس ایئر کے ذریعے انجام دی گئی ہیں۔ لائف لائن اڑان پروازوں کے تحت تا حال تقریبا 776.73ٹن کارگو کانقل و حمل عمل میں آیا ہے اور 28اپریل 2020 تک 404224کلومیٹرفاصلے پر احاطہ کرتے ہوئے28.05ٹن کارگو لوڈ لے جایا گیا ہے۔ لائف لائن اڑان پروازوں کا اہتمام شہری ہوابازی کی وزارت، گھریلو شعبے کے تحت ملک کے دوردراز علاقوں میں ضروری طبی اشیا کی فراہمی کےلئے انجام دے رہی ہے تاکہ کووڈ-19 کے خلاف بھارت کی نبردآزمائی میں اپنا تعاون دے سکے۔

پو ن ہنس لمیٹیڈ سمیت ہیلی کاپٹر خدمات جموں و کشمیر، لداخ، جزائر اور شمال مشرق خطے میں انجام دی جاتی رہی ہیں اور ان کی مدد سے اہم طبی سازوسامان اور مریضوں کی بہم رسانی کی گئی ہے۔ پون ہنس نے 28اپریل 2020 تک 7257کلومیٹر فاصلے پر احاطہ کرتے ہوئے 2.0ٹن کارگو کی نقل وحمل کی ہے۔ شمال مشرقی خطے، جزائر کے علاقوں اور پہاڑی ریاستوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ایئر انڈیا اور بھارتی فضائیہ نے بنیادی طور پر جموں و کشمیر ، لداخ، شمال مشرق اور دیگر جزائری خطوں کےلئے اشتراک کیا ہے۔

ڈومیسٹک کارگوآپریٹر یعنی اسپائس جیٹ، بلو ڈارٹ، انڈیگو اور وستار کاروباری بنیاد پر پروازیں انجام دے رہے ہیں۔ اسپائس جیٹ نے 24مارچ سے 28اپریل 2020 کے دوران 1134204کلومیٹر فاصلے پر احاطہ کرتےہوئے 651کارگو پروازیں انجام دیں اور 4741ٹن کارگو کا نقل وحمل کیا۔ ان میں سے 233بین الاقوامی کارگو پروازیں تھیں۔ بلوڈارٹ نے 25مارچ سے 28اپریل 2020 کے دوران 244643کلومیٹر فاصلے پر احاطہ کرتے ہوئے 224کارگو پروازیں انجام دیں اور 3742ٹن کارگو کا نقل و حمل کیا۔ اس میں سے 10پروازیں بین الاقوامی کارگو پروازیں تھیں۔ انڈیگو نے 3سے 28اپریل 2020 کے دوران 59کارگوپروازوں پر احاطہ کیا ہے اور 96742کلومیٹر فاصلے پر احاطہ کرتے ہوئے 246ٹن کارگواپنی منزل پر پہنچایا ہے۔ اس میں سے 18بین الاقوامی پروازیں تھیں۔ اس میں وہ طبی سپلائیاں بھی شامل ہیں، جنہیں حکومت کےلئے مفت لایا گیا ہے۔وستار نے 19سے28اپریل 2020 کے دوران 20466کلومیٹر کا احاطہ کرتے ہوئے 14کارگو پروازیں انجام دیں اور 113ٹن کارگو اپنی منزل پر پہنچایا۔

بین الاقوامی شعبے میں فارماسیوٹیکلسز، طبی سازوسامان، کووڈ-19 راحت کاری سازوسامان کی نقل و حمل کے لئے مشرقی ایشیا کے ساتھ ایک کارگو ایئر برج قائم کیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا 668ٹن طبی کارگو لے کر آئی ہے۔

اس کے علاوہ بلو ڈارٹ نے  14اپریل سے 28اپریل 2020 کے دوران گوانگزہو سے109ٹن طبی سپلائی کی نقل وحمل کی ہے۔ بلوڈارٹ نے بھی شنگھائی سے 25اپریل 2020 کو 5ٹن طبی کارگو اٹھایا ہے۔ اسپائس جیٹ نے بھی 140ٹن میڈیکل سپلائی شنگھائی سے 28اپریل 2020 کو اٹھائی ہے، نیز 25اپریل 2020 کو ہانگ کانگ اور سنگاپور سے 13 ٹن میڈیکل سپلائی کی بہم رسانی کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More