19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ – 19 کے معاملوں میں تیزی سے اضافے کے مد نظر مرکز نے اعلیٰ سطحی ٹیم کیرالہ روانہ کی

Urdu News

نئی دہلی، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے  ایک اعلیٰ سطحی  ملٹی  ڈسپلینری ٹیم  کیرالہ  بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ  کیرالہ میں  کووڈ  کے یومیہ معاملات میں تیزی سے اضافے کے مد نظر  کووڈ – 19  کے بندوبست کے لئے  صحت عامہ سے متعلق مؤثر اقدامات کرنے میں  ریاست  کی صحت انتظامیہ  کے ساتھ  اشتراک کیا جاسکے۔

 کیرالہ جانے والے 6 رکنی مرکزی ٹیم  کے سربراہ  نیشنل سینٹر فار ڈزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر  ایس کے سنگھ ہیں۔ یہ ٹیم  30  جولائی 2021  کو کیرالہ پہنچے گی اور  کچھ ضلعوں کا دورہ کرے گی۔

 یہ ٹیم  ریاستی ہیلتھ  ڈپارٹمنٹ کے ساتھ  مل کر کام کر ے گی، زمینی سطح پر  صورت حال کا جائزہ لے گی اور ریاست میں   بڑی تعداد میں  معاملات  کو روکنے کے لئے   ضروری  سرکاری  ہیلتھ  اقدامات  کی سفارش کرے گی۔

کیرالہ میں زیر علاج  مریضوں کی تعداد  1.54  لاکھ ہے، جو کہ  ملک میں  مجموعی  ایکٹیو کیسز  کا  37.1  فیصد  ہے اور  پچھلے 7  دنوں میں  اس میں اضافے کی شرح  1.41  ہے۔ ریاست میں  یومیہ  اوسط  کیسزکی تعداد  17443  سے زیادہ ہے۔ ریاست میں  پازیٹیوٹی کیس بھی  زیادہ  ہیں، جو مجموعی طور پر 12.93  فیصد ہے اور  ہفتہ وار  11.97  فیصد ہے۔ 6  ضلعوں میں  ہفتہ وار  پازیٹیوٹی 10  فیصد سے  زیادہ درج کی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More