9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کوٹہ سرکاری اسپتال میں 100 سے زیادہ بچوں کی موت کی خبر پر این ایچ آر سی

Urdu News

نئی دہلی، قومی  انسانی حقوق کمیشن   (این ایچ آر سی) نے ماہ  دسمبر 2019 میں  راجستھان کے کوٹہ ضلع میں   سرکار کے ذریعہ چلائے جارہے ایک اسپتال میں    100 سے زیادہ بچوں کی   موت کےبارے  میں میڈیا اطلاعات    پر اپنے آپ توجہ دی ہے۔23 اور 24 دسمبر2019 کے  درمیان 24 کے اندر  100 میں سے 10 بچوں کی موت واقع ہوئی۔  اطلاعات کے مطابق  اسپتال میں لگائے گئے  50 فی صد گیجٹ  ناقص ہیں  اور اسپتال میں   انتہائی نگہداشت  یونٹ (آئی سی یو) میں    آکسیجن سپلائی سمیت   بنیادی ڈھانچے اور  صفائی ستھرائی میں خامیاں پائی گئی ہیں۔

کمیشن نے  حکومت نے راجستھان کے چیف سکریٹر ی کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ   4 ہفتوں کے اندر   تفصیلی رپورٹ درج کرائے اور  اسپتال میں   بنیادی ڈھانچے اور صحت کی سہولیات کی کمی کی وجہ سے   مستقبل میں   اس طرح بچوں کی   موت نہ ہو، اس کو یقینی بنانے  کے لئے  اور مسئلے کو حل کرنے کے لئے   کئےجانے والے اقدامات کے بارے میں بھی مطلع کرے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More