17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کوچی میں فرانس کے بحری جہاز

Urdu News

نئی دہلی، فرانس کے بحری جہاز ٹونیرے (ایمپھی بیس اسالٹ شپ) اور سُرکوف (فریگیٹ کلاس شپ)  کوچی کے دو روزہ خیرسگالی دورے پر ہیں۔ یہ جہاز کوچین پورٹ ٹرسٹ 30 مارچ 2021 کو پہنچے ہیں اور اس کا استقبال بحریہ کی  بینڈ کی طرف سے فین فیئر پس منظر میں سینئر حکام نے کیا۔

 بھارت میں فرانس کے سفیر  جناب ایمینول لینین،  بحر ہند میں مشترکہ فوجوں کے  فرانسیسی کمانڈر  ریئر ایڈمیرل یاک فیارد اور پڈو چیری میں فرانس کی قونصل جرنل  محترمہ لیزے تالبوٹ برّے، پر مشتمل ایک فرانسیسی وفد بھی دورے کے حصے کے طور پر موجود تھا۔

فرانسیسی وفد اور فرانسیسی بحریہ کے جہازوں کے کمانڈنگ افسران نے 30 مارچ 2021 کو فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ، جنوبی بحری کمان وی ایڈمیرل اے کے چاولا  سے ملاقات کی ۔ یہ جہاز یکم اپریل 2021 کو کوچی سے روانہ ہو جائیں گے۔

بھارت اور فرانس کے درمیان تال میل سے خاص طور پر سمندری سکیورٹی کے شعبے میں ایک مضبوط شراکت داری پیدا ہوئی ہے۔  دو طرفہ مشقوں کےانعقاد ، بحری جہازوں کے خیرسگالی دوروں اور اعلیٰ سطح کے وفد کے دوروں سے جس  میں دونوں ملکوں کی بحریہ سرگرم ہیں باہمی تعاون اور مل کر کام کرنے میں اضافے کا پتہ چلتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More