نئیدہلی، 12جنوری،کپڑا صنعت کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے کہا ہے کہ گجراتیوں میں بیوپار کا جذبہ اور سرمایہ کی آمد کے پیش نظر گجرات کی کپڑا صنعت کی کہانی ابھی شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کپڑا صنعت کا ایک سب سے بڑا اجتماع ہے اور یہ ہر قسم کے کپڑے کی فراہمی کا ذریعہ ہے۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ یہاں کپڑا صنعت کی تعلیم کے وسیع امکانات ہیں ۔ محترمہ ایرانی آج گاندھی نگر گجرات میں کپڑا صنعت پر عالمی سیمینار سے خطاب کررہی تھیں۔
وزیر موصوف نے اس سیمینار کے دوران 8835 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جانے کا مشاہدہ کیا۔ یہ مفاہمت نامے کپڑا صنعت کے مختلف پہلوؤں پر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات ہندوستان میں 29 سوتی کپڑا تیار کرتا ہے۔ محترمہ ایرانی نے گجرات کے ٹیکسٹائل ویلیوچین کی ترقی میں اپنی وزرت کی مدد کی۔