17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھادی اسٹور لوکیٹر ایپ کا افتتاح

Urdu News

نئی دہلی، کھادی اور ولیج   انڈسٹری  کمیشن  (کے وی آئی سی)  کی قومی بورڈ   کی آج یہاں نئی دہلی میں  نویں میٹنگ  منعقد ہوئی۔ بہت چھوٹی ، چھوٹی  اور درمیانے درجے کی  صنعتوں کی وزارت کے  وزیر مملکت  جناب گری راج کشور نے  اس میٹنگ کی صدارت کی۔  وزیر موصوف نے   ایک موبائیل ایپلی کیشن کا  افتتاح کیا جو  ملک میں  4000 ہزار کھادی  اسٹورز کے بارے میں  معلومات فراہم کرائے  گی۔  ہندستان  میں  8 ہزار سے زائد   کھادی اسٹور ہیں،بقیہ  اسٹور اس ماہ کے آخر تک  اس موبائیل ایپ لوکیٹر پر دستیاب ہو جائیں گے۔   اس بات کی اطلاع  کھادی  اور ولیج انڈسٹری  کمیشن کے   چیئرمین جناب   ونے کمار  سکسینہ نے دی ہے ۔

چیئرمین موصوف  نے مزید کہا کہ  کے وی آئی سی   کو  اس بات کی امید ہے کہ  وہ  18-2017 کے آخر تک  5 ہزار کروڑ سے زائد فروخت کا  اپنا ہدف پورا کرلے گا۔ کے وی آئی سی  اپنے کھادی مصنوعات کو  فروغ دینے کے لئے  بھی   بین الاقوامی بازار میں لانے کے لئے کوشاں ہے۔

کھادی اور  ولیج  انڈسٹری مصنوعات تقریباً 7 لاکھ  نجی ملکیت  والی   گھریلو اکائیوں  میں تیار کی جاتی ہیں جن کے لئے سرمایہ فراہمی کا کام  پردھان منتری   روزگار فراہمی پروگرام  جیسی اسکیموں کے ذریعہ انجام دیا جاتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More