12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھادی اورگرام ادیوگ کمیشن کے پروجیکٹ بولڈ کو لیہہ میں فوج کا تعاون ملا

Urdu News

نئی دہلی، کھادی اورگرام ادیوگ کمیشن ( کے وی آئی سی ) کے پروجیکٹ بولڈ (خشک بنجرزمینوں پربانس کی پیداوارکے ذریعہ سرسبزوشادابی لانے کے لئے پہل )کو لیہہ میں بھارتی فوج  کا تعاون حاصل ہواہے ۔ 15اگست کو فوج نے لیہہ میں واقع اپنے احاطہ میں بانس کے 20پودے لگاکر اس کا آغاز کیا۔ بانس کی خاص نسل کے ان 20پودوں کی شجرکاری  لیہہ میں کی گئی  اوراس شجرکاری کے لئے کے وی آئی سی کے ذریعہ 12اگست کو جموں میں فوج کو دیاگیاتھا۔ زمین کو بنجرہونے سے بچانے کے لئے اوراس خطے میں سرسبزوشادابی لانے کے مقصد سے ان اونچے ہمالیائی علاقوں میں بانس کے پودے لگانے کی یہ کوشش ہے ۔ اسی کوشش کو جاری رکھتے ہوئے 18اگست کو لیہہ کے چوچوٹ  گاوں میں بانس کے 1000پودوں کی شجرکاری کی جائے گی ۔ بانس کے یہ پودے تین سال میں تیارہوجائیں گے ، جنھیں ضرورت کے مطابق کاٹابھی جاسکتاہے ۔ اس اہم ترین پہل کے ذریعہ مقامی قبائلی آبادی کے لئے طویل المدتی آمدنی کے مواقع پیداہوں گے ، ساتھ ہی یہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ لئے گئے عہد (آب وہواکو صاف وشفاف اورہرابھرارکھنے کا عہد) نیز زمینوں کے تحفظ شامل ہیں ۔

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00272Z2.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More