17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن نے سووچھتا ابھیان کے لئے دہلی میں جگت پور گاؤں کو اپنایا ہے

Urdu News

نئی دہلی، کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی) نے اپنے سووچھتا ابھیان کے لئے دہلی میں جگت پور گاؤں کو اپنایا ہے۔کے وی آئی سی کی طرف سے صفائی کی مہم کا آغاز پودے لگانے کی مہم کے ساتھ ہوا اور اس کا اختتام یمنا کے کنارے صفائی ستھرائی کی مہم کے ساتھ ہوا۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین ونئے کمار سکسینہ نے گاؤں کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گاؤں کے لوگوں کے رد عمل سے بہت حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے عوام کی اس طرح کی پرجوش شرکت سے جگت پور دہلی اور این سی آر میں انتہائی خوبصورت گاوؤں میں سے ایک ہو جائے گا۔

کے وی آئی سی دریائے یمنا کے کنارے 20 پارک بینچیں قائم کررہا ہے۔ کے وی آئی سی کے سووچھتا مشن کے تحت صفائی ستھرائی کی اگلی مہم ممبئی کی جوہوبیچ پر چلائی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More