16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھادی سوت مالا چرخہ میوزیم میں داخلے کا ٹکٹ

Urdu News

نئی دہلی۔ نئی دلی میں واقع نیشنل چرخہ میوزیم میں ہر ایک داخلے ٹکٹ کے لیے کھادی سوت مالا مفت دیا جاتا ہے۔ داخلے کی 20 روپے کی فیس سے دستکاروں کے خاندان کو مدد پہنچائی جاتی ہے اس کے علاوہ تہاڑ جیل کی خواتین قیدیوں کی مدد کی جاتی ہے کھادی سوت مالا کو تیار کرتی ہیں۔

کھادی اور گاؤں کی صنعت سے متعلق کمیشن ان ٹکٹوں کی فروخت سے ایک ٹرسٹ قائم کرنا چاہتا ہے تاکہ معاشی اعتبار سے کمزور دستکاروں کے خاندان کی بہبود کے لیے کام کیا جا سکے۔ 21 مئی 2017 سے 31 جنوری 2018 تک ٹکٹوں کی فروخت سے 20 لاکھ روپے حاصل کیے گئے ہیں۔

کھاد سوت مالا حاجی پور ، پٹنہ میں واقع کے وی آئی سی کے سنٹرل سلور پلانٹ سے حاصل ہونے والے بیکار مواد سے تیار کیا جاتا ہے اور حتمی مصنوعات ، دلی اور ملک کے دیگر حصوں کی خواتین کے ذریعہ تیار کی جاتی ہیں۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین وی کے سکسینہ نے ان سوت مالا کے سماجی اور معاشی مقاصد کا ذکر کیا جس کے باعث دستکاروں کی زندگی میں مثبت تبدیلی پیدا ہوئی ہے اور 45 خواتین کو براہ راست روزگار ملا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More