19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھلاڑیوں کو بہترین نگہداشت فراہم کی جارہی ہے

Urdu News

نئی دہلی، سات اگست کو کووڈ جانچ میں مثبت پائے گئے این سی او ای بنگلور میں ٹھہرائے گئے ہاکی کے پانچ کھلاڑی اب ٹھیک ہو رہے ہیں۔ ان کا علاج ایس اے آئی کے ان ہاوس ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کے ایک ڈاکٹر بھی کر رہے ہیں ، جنہیں ایس اے آئی کی درخواست پر تعینات کیا گیا ہے۔ اضافی طور پرایس اے آئی کو منیپال اسپتال کے ماہر ڈاکٹر کی خدمات بھی مل گئی ہیں جو کھلاڑیوں کے علاج میں مدد کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر اویناش ایچ آر جنہیں ریاستی حکومت کی طرف سے مقرر کیا گیا ہے اور جنہوں نے آج کھلاڑیوں کی تشخیص کی ہے ، نے کہا کہ تمام پانچ کھلاڑیوں کے درجہ حرارت ، آکسیجن کی سطح پر نظر رکھی گئی ہے اور پانچوں ہی کھلاڑیوں میں ہلکی علامات کے معاملات پائے گئے ہیں۔ سوائے ایک کے دیگر چار کھلاڑیوں کو بخار نہیں تھا۔ وہ ٹھیک ہو رہے ہیں اور ہم نے انہیں امیونٹی بوسٹر اور دیگر معاون دواوں پر رکھا ہے۔ پروٹوکول کے مطابق معمول کی جانچ ڈاکٹروں کے ذریعہ کی جائے گی جب تک کہ ان کی قوت حیات دوبارہ معمول پر نہ آ جائے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ پانچوں ایتھلیٹوں کو کیمپس میں موجود ایس اے آئی حکام تک 24 گھنٹے رسائی حاصل ہو، دو ایس اے آئی افسران کو خصوصی طور پر کھلاڑیوں کی نگرانی کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ بنگلورو سے بات کرتے ہوئے بھارتی ہاکی کی مردوں کی ٹیم کے چیف کوچ گراہم ریڈ نے کہا  ‘‘میں ان پانچوں کھلاڑیوں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہوں اور وہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔ ایس اے آئی نے ان کو بہترین نگہداشت دینے کے لئے ہر طرح کا انتظام کیا ہے۔ شیف، میس مینو سے ہٹ کر ان کی پسند کے مطابق ان کے لئے خصوصی پکوان بنا رہے ہیں اور کھلاڑی اس سے بہت خوش ہیں’’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More