17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیلوں میں نوجوانوں کی دلچسپی کو بڑھانا

Urdu News

نئی دہلی، نوجوانوں  اور کھیلوں  کے امورکے وزیر مملکت آزادانہ چارج کرنل راجیہ راٹھور نے آج  راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا کہ مرکزی حکومت مختلف کھیلوں کے فروغ کی اسکیموں کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطحوں پر کھیلوں میں  شاندار کارکردگی حاصل کرنے کے لئے کھیلوں سے متعلق قومی پالیسی 2001 کے دوہرے مقاصد کو حاصل کرنے کی غرض سے نیشنل اسپورٹس فیڈریشنس اور ریاستی سرکاروں کی کوششوں   کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھیل کود ایک ریاستی موضوع ہے اور اس لئے یہ ریاستی سرکار اہم ذمہ داری ہے کہ  وہ ملک میں کھیلوں کو فروغ دے۔

اولمپکس  ، کامن ویلتھ اور ایشیائی کھیلوں میں گزشتہ  تین سالوں کے  درمیان بھارتی کھلاڑیوں نے، جو سونے، چاندی اور کانسے کےتمغے جیتے ان کی تعدادحسب ذیل ہے:

سال

ایوینٹ

کُل تمغے

بریک اَپ

2014

کامن ویلتھ گیمس

64

15 سونے+30 چاندی+ 19 کانسے

ایشیئن گیمس

57

11 سونے +10 چاندی + 36 کانسے

ایشئن پیرا گیمس

33

3 سونے + چاندی + 16 کانسے

2016

اولمپک کھیل

2

چاندی1 + 1 کانسے

پیرالمپکس گیمس

4

2 سونے + 1 چاندی + 1 کانسے

اس کے علاوہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے 15-2014 سے 18-2017 (دسمبر 2017) تک دیگر مختلف بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں 500 سے زیادہ تمغے جیتے تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More