کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن ریجی جو نے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج کے احاطے میں ایک رہائشی ہاسٹل کاافتتاح کیا۔ یہ 162 بستروں والا ہاسٹل ہوگا، جس میں ایئر کنڈیشن اور اٹیچ باتھ روم کی بھی سہولت ہوگی۔ یہاں پر ایئر کنڈیشن ڈائننگ ہال کے ساتھ ساتھ کھیلوں سے متعلق مخصوص قسم کی خوراک اور لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ کھیل کا میدان ہوگا۔ یہ سہولیات 12.26 کروڑ کی مالیت سے تیار کی جا رہی ہے۔
ہمارے کھلاڑی اولمپکس ، ایشیائی کھیلوں، دولت مشترکہ کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس لئے انہیں رہنے کےلئے بنیادی طور پر معیاری سہولیات مہیا کی جانی چاہئے۔ کھیلوں کے وزیر نے سبھی ہاسٹلز میں کم از کم معیار کے لحاظ سے کھانے کی تھِری اسٹار سہولت اور صاف صفائی کے نظام کوایک ماہر ایجنسی کےذریعے یقینی بنانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں لڑکیوں اور لڑکوں کےلئے الگ الگ ہاسٹلز ہوں گے۔‘ نشانے بازی ایک اہم کھیل ہے اور ہمیں نشانے بازوں کے لئے سبھی ضروری اہم اقدامات کرنے چاہئے۔’
ا س ہاسٹل سہولت کے ساتھ ساتھ بھارتی نشانے بازوں کو تربیت کے لحاظ سے دی جانے والی سہولیات میں یہ ان کھلاڑیوں کے لئے ایک بڑی حوصلہ افزائی ہوگی، جو اس سے پہلے شوٹنگ رینج کے باہر قیام پذیر تھے۔ اس ہاسٹل میں نشانے بازوں کو ان کے رائفل، پستول اور شاٹ گن رینج تک پہنچنے کے لئےچند ہی قدم چلنے ہوں گے۔
2018 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ فاتح انیش بھنوالا نے کہا کہ ‘‘ ہمارے پاس ہمیشہ سے بہت اچھی شوٹنگ رینج تھی، لیکن ہمارے پاس ہاسٹل کی سہولت نہیں، جس کے نتیجے میں ہمیں شوٹنگ رینج کے باہر رہنا پڑتا تھا۔ اب ہاسٹل کی سہولت مہیا ہونے کی وجہ سے ہم صبح اور دوپہر میں بھی ٹریننگ کر سکتے ہیں۔ ’’
تاہم اس سہولت کی فراہمی سے نہ صرف کول گروپ کے سینئر نشانے بازوں کو فائدہ ہوگا، بلکہ ٹاپس ڈیولپمنٹ گروپ اور کھیلو انڈیا اسکیم سے تعلق رکھنے والے نشانے باز اور این سی او ای نشانے بازوں کو بھی فائدہ ہوگا۔
جناب رجیجو نے کہا کہ ‘‘ نشانے بازی ایک بہت ہی خاص کھیل ہے اور ہمیں نشانے بازی سے بہت زیادہ توقعات ہیں اور بھارت کے پاس زمینی سطح پر بہت بڑی تعداد میں ہنرمند موجود ہیں۔