17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیلوں کے مرکزی وزیر وجے گوئل نے میزروم کا دو روزہ دورہ مکمل کیا

Utilization of funds for differently abled persons
Urdu News

نئی دہلی،  جون۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت آزادنہ چارج جناب وجے گوئل نے آج میزورم کے لئے اپنا دو روزہ مکمل کیا ۔ اپنے دورےکے دوران انہوں نے مختلف کھیل سہولتوں کا معائنہ کیا اور کھیلوں و نوجوانوں کی ترقی کی سرگرمیوں سے متعلق پروگراموں میں شرکت کی۔ جناب وجے گوئل کا ریاست کے وزیراعلی جناب لا ل تھنوالا اور نہرو یووا کیندر سنگھٹن کے رضاکاروں نے خیر مقدم کیا۔

جناب گوئل نے کہا کہ میزورم نے ہمیشہ بہترین کھلاڑی پیدا کئے ہیں اور وہ فٹبال کو فروغ دینے میں ہندستان کی ایک اہم ریاست رہی ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ انہیں وہاں دو دن تک کھیل سہولتوں اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیاں دیکھنے میں خوشی محسوس ہوئی۔ ریاستی حکومت کی فٹبال کے تئیں حوصلہ افزائی بہتر نتائج فراہم کررہی ہے۔ 23 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں 8 کھلاڑی ریاست کے ہی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست کھیلوں کو کس قدر فروغ دیتی ہے اور ریاست کا اسپورٹس کلچر کتنا مقبول ہے۔

جناب گوئل نے سی سیموئی کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا جو کہ ایم سی جی اسٹیڈیم کے برابر ہے۔ وزیر اعلی جناب لال تھنوالا کے ساتھ کھیل سہولتوں کا معائنہ کرنے کے بعد کھیلوں کے وزیر نے کھیل حکام سے بات چیت کی اور انہیں ایسے طور طریقے تجویز کئے جو اسٹیڈیم کے لئے زیادہ سے زیادہ استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

این وائی کے ایس ، این ایس ایس ، این سی سی اور ایس اے آئی ٹرینیز یعنی تربیت پانے والے طلبا سے اپنے خطاب میں جناب گوئل نے اعلان کیا کہ سیرانگ میں میزورم فٹبال اکیڈمی کے احاطہ کے اندر ایک فٹبال اکیڈمی قائم کی جائے گی ۔ انہوں نے ان طلبا سے اپیل کہ وہ نئے بھارت اور ملک کی مجموعی تعمیر سازی کے لئے اپنی معلومات اور ہنر مندی کو استعمال کریں۔ اپنے دورے کے دوسرے دن جناب گوئل ایک پروگرام میں مہمان خصوصی تھےجس کا اہتمام مشن 11 ملین کی طرف سے کیا گیا تھا۔ یہ ایک فیفا کی وراثتی مہم ہےجس کا نشانہ فٹبال اور سرگرم کھیلوں میں 11 ملین بچوں کو پیش کرنا ہے۔ جناب گوئل نے میزورم کے گورنر ریٹارئٹر لفٹننٹ گورنر نربھے شرما سے بھی ملاقات کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More