14 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیلوں کے وزیر کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے سابق بین الاقوامی تیر انداز جناب لمبارام کیلئے 5 لاکھ روپے کی خصوصی مالی امدا کومنظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، نوجوانوں کے امور کھیلوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھورنے سابق بین الاقوامی تیر انداز اورارجن ایوارڈ یافتہ  جناب  لمبارام کے لئے 5 لاکھ روپے کی خصوصی مالی امداد کو منظوری دی ہے۔ جناب      لمبار ام،  نیرو سے متعلق بیماری یا اعصاب  سے متعلق مرض میں مبتلا ہیں اور جے پور میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ وہ راجستھان کی ریاستی حکومت کے لئے کام کر رہے ہیں اور کھلاڑیوں کے لئے پنڈت دین دیال اپادھیائے قومی بہبودی فنڈ کی اسکیم کے تحت 4 لاکھ روپے علاوہ ریاستی حکومت سے تنخواہ بھی حاصل کر رہے ہیں۔ کھیلوں کے وزیر کرنل راجیہ وردھن  راٹھور نے مذکورہ فنڈ کے چیئرپرسن کے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے شرائط و ضوابط میں تخفیف کر دی ہے اور اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کہ ان کی بیوہ ماں، بیوہ بہن اور ان کے بچوں کے علاوہ بیوی، ساس اور بے روزگار بھائی کی کفالت کی ذمہ داری ان کے سر پر ہے، پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دی ہے۔

اس سے پہلے اسپتال میں جناب لمبارام کے داخل ہونے کی خبر پا کر وزیر موصوف نے افسران کی ایک ٹیم کو اسپتال کا دورہ کرنے کے لئے مقرر کیا تھا اور یہ معلوم کرنے کے لئے کہاتھا کہ کسی طرح کی ضرورت تو نہیں ہے۔ اس کمیٹی کی رپورٹ پر مالی امداد کو منظوری دی گئی ہے ۔ کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے اپنے افسران سے کہا ہے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ ان سے ملاقات کرتے رہیں اور ان کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے رہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More