17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیلو انڈیا اسکیم کے متوازی ایک اسکیم، ’خواتین کے لیے کھیل‘ خاص طور پر خواتین میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے: شری کرن ریجیجو

Urdu News

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کھیلوں کی ثقافت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کھیلوں میں عمدگی حاصل کرنے کے لئے مختلف اسکیمیں چلا رہی ہے۔ ان اسکیموں میں (i) کھیلو انڈیا اسکیم (ii) قومی کھیلوں کے فیڈریشن کو مدد فراہم کرنا؛ (iii) کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کے فاتحین اور ان کے کوچوں کے لیے خصوصی ایوارڈ؛  (iv) قومی کھیل ایوارڈ ، شاندار کھلاڑیوں  کے لیے  پنشن؛  (v) قومی کھیلوں کے ترقیاتی فنڈ؛ اور (vi) اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ چلائے جانے والے  کھیلوں کے تربیتی مراکز شامل ہیں۔ وزارت ’کھیلو انڈیا اسکیم‘ کے تحت اور ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ (ای بی ایس بی) پروگرام کے ذریعے دیہی اور دیسی / قبائلی کھیلوں کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ مذکورہ اسکیمیں صنفی غیرجانبدار ہیں اور مرد اور خواتین دونوں کھلاڑیوں کے لیے ہیں اور خواتین میں کھیلوں کی ترقی کا خیال رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ   کھیلو انڈیا اسکیم کے متوازی ایک اسکیم، ’خواتین کے لیے کھیل‘ خاص طور پر خواتین میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔ ان اسکیموں کی تفصیلات اس وزارت اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) کی ویب سائٹوں پر عوامی ڈومین میں دستیاب ہیں۔

یہ امداد بین الاقوامی معیار کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات ، کھیل سائنس بیک اپ ، ماہر کوچوں اور کھلاڑیوں کو مالی مدد کی شکل میں فراہم کی جا رہی ہے۔ وبائی صورتحال میں بہتری آنے پر ، انڈر- 17  کھیلو انڈیا گرلز فٹ بال لیگ کے طرز پر مزید لیگ شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ معلومات نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت شری کرن ریجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More