21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیلو انڈیا حلف نے 10 لاکھ سے زیادہ کا ہندسہ پار کیا

Urdu News

نئی دہلی، کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے جس کھیلو انڈیا حلف کا آغاز کیا تھا اس نے اب 10 لاکھ کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔اس کا آغاز کھیلو انڈیا ترانے کی زبردست کامیابی کے بعد کیا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ کھیلو انڈیا ترانہ اپنی لانچنگ کے دو دن کے اندر ہی 20کروڑ لوگوں تک پہنچ گیا تھا۔

کھیلو انڈیا حلف لینے والوں کی تعداد اب 10 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔یہ اقدامات میں سے ایک ہے جو کھیلوں کو مقبول بنانے کے لئے کئے گئے ہیں۔ اس کا مقصد کم عمری میں ہی کھلاڑیوں کی نشاندہی کرنا اور ہندوستان نیز بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر انہیں مستقبل کے چمپئن کے طورپر پروان چڑھانا ہے۔

کھیلو انڈیا حلف کا مقصد ہر ممکنہ طریقے سے کھیلوں کو سپورٹ کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے مداحوں اورفلوورز سے اپیل کرکے ملک کے اندر کھیل کی روح بیدار کرنا ہے۔یہ ہندوستان کا عہد ہے کہ وہ ایسے انقلاب کا حصہ بنے، جس میں ملک کی ابھرتی ہوئی صلاحیتیں زمینی سطح سے ہی پھلے پھولیں اور ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا ہو جس سے اٹھ کر وہ عالمی سطح پر چمکیں۔

کھیلو انڈیا اسکول گیمز کا انعقاد 31 جنوری سے 8 فروری تک ہوگا، جس میں 5مقامات پر 16طرح کے کھیل منعقد کئے جائیں گے اور جس میں 199 جوڑی تمغوں کے لئے 3200 کھلاڑی مسابقہ کریں گے۔

آپ بھی حلف لینا نہ بھولیں۔ہندوستان میں کھیل ستاروں کی پرورش و پرداخت کئے بغیر نیو انڈیا کی تعمیر نہیں ہوسکتی ہے۔ ہر شخص  www.kheloindia.gov.in پرجاکر یا  902-900-1431 پر مسڈ کال دے کر حلف لینے کی اس تحریک کا حصہ بن سکتا ہے۔

Related posts

2 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More