نئیدہلی؛ کھیلو انڈیا اسکول گیمزکے کامیاب انعقاد کے بعد اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا نے آج صبح کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے کھیلو انڈیا صلاحیت کی شناخت کی ترقی کی اسکیم کے تحت اسکالر شپ پروگرام کے لئے 734 کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے کہا کہ ہندوستانی کھیلوں میں اہم تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے۔ ’نوجوانوں کو پکڑو‘ اب صرف ایک نعرہ نہیں رہا بلکہ اسے ہمارے کاموں میں بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ہم کھیلوں کے ایسے نظام کو فروغ دے رہے ہیں جو مقامی صلاحیت کو عالمی فورم سے جوڑتا ہے ، جو ہر ہندوستانی کی کھیل کو تفریح، تعلیم یانمایاں کارکردگی کے لئے ان کی زندگی کا ایک حصہ بنانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
اجلاس کا بنیادی نقطہ یہ رہا کہ ارجن ایوارڈ اور دروناچاریہ ایوارڈ کے فاتحین پر مشتمل صلاحیت کی شناخت سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی کی گئی جو مستفید ہو نے والوں کے ناموں کی فہرست تجویز کرے گی اور اسے اعلی سطحی کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی ۔ یہ کمیٹی باریک بینی سے جائزہ لے کر مندرجہ بالا ناموں کی منظوری دے گی۔