19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیل کود کے وزیر مملکت وجے گوئل نے بیڈ منٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر

राष्‍ट्रपति ने डॉ अखिलेश दास के निधन पर शोक व्‍यक्‍त किया
Urdu News

نئی دہلی،۔اپریل ۔نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے محکمے کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب وجے گوئل نے بیڈ منٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر جناب اکھلیش داس گپتا کی اچانک موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے پیغام تعزیت میں جناب وجے گوئل نے کہا کہ آنجہانی اکھلیش داس گپتا ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے تعلیم ،سرکار اور کھیل کود کے انتظام وانصرام کے شعبوں میں زبردست خدمات انجام دی ہیں ۔ جناب گوئل نے اپنے پیغام میں آگے کہا کہ وہ آنجہانی اکھلیش داس گپتا کی موت سے نہ صرف یہ کہ اپنے ایک ذاتی دوست سے محروم ہوگئے ہیں بلکہ کھیل کود کے ایک ساتھ انتظام کار کی خدمات سے بھی محروم ہوگئے ہیں ، انہوں نے بیڈ منٹن کے کھیل کے فروغ کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

2017 میں نئی دہلی میں اوپن ورلڈ سپر سیریز 2017 کے مقابلوں کے دوران آنجہانی اکھلیش داس گپتا سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنجہانی اکھلیش داس کی خوشگوار یادوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More