20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیرالامیں اگست 2018میں زبردست بارش کے بارے میں جاری کی گئی موسم سے متعلق وارننگ

Urdu News

نئی دہلی: ہندوستان کے  محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی )نے اپنے تھروننتھاپورم  واقع دفترکے ذریعہ موسم سے متعلق تمام  اہم جارنکاریاں دی ہیں ۔متعین طریقے سے  روزمرہ کے مطابق مقامی ویب سائٹ ( www.imdtvm.aov.in)پراطلاعات جاری کی جاتی ہیں ۔ کلرکوڈڈ الرٹس کے ساتھ بارش کے سلسلے میں ضلعی پیش گوئیاں ویب سائٹ پراپ لو ڈ کی جاتی ہیں ۔  اور ہرروزدن میں تین بارانھیں اپ  ڈیٹ  کیاجاتاہے ۔ ڈوپلرموسم راڈار ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے اگلے تین گھنٹے کے بارے میں تازہ ترین پیش گوئیاں اوروارننگ  وارننگ ایس ڈی ایم اے ، ایس ای اوسی ، ضلع کلکٹرکوایس ایم ایس کے ذریعہ بھیجی جاتی ہے ۔

          کیرالاحکومت کے اعلیٰ حکام نے 9اگست کو زبردست بارش کی صورت حال کے بارے میں کیرالاکے وزیراعلیٰ کےذریعہ منعقدہ ایک   اعلیٰ سطحی میٹنگ میں  مستحکم مانسون  اورزبردست بارش سے متعلق سرگرمیوں سے بھی آگاہ کرایا۔  10اگست کو ایس ڈی ایم کو برعکس موسمی حالات سے خبردارکیاگیاتھا ۔ کولم اورتھروونتھاپورم  کے ضلع کلکٹروں کو 14اگست کواس کی صورت حال سے واقف کرایاگیاتھا ۔

          دہلی سے وسیع تردائرہ پرمبنی پیش گوئی ( دوہفتے پیشگی ) جاری کی گئی تھی ۔ 2اگست ، 2018کو جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں بتایاگیاتھا کہ دوردراز جنوبی جزائرمیں 9اگست سے 15اگست کے درمیان عام سے لے کر زیادہ بارش ہوسکتی ہے ۔ 13اگست کو ایک دوسرے بیان میں بھی اسی پیش گوئی کودوہراگیاتھا۔  مذکورہ پریس  ریلیز یں تمام ریاستوں کے سکریٹری حضرات کو ای میل کے ذریعہ  بھیجی گئی تھیں ۔

          تھروونتھاپورم آئی ایم ڈی دفترسے بھی قلیل مدتی اور وسط مدتی وارننگ جاری کی گئیں ۔ 12اگست کو ادّوکی کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیاگیاتھا۔ 14اگست کو پھرسے  بڑے پیمانے پربارش کی وارننگ جاری کی گئی ، جو 14 اور 15اگست کے لئے  نافذالعمل تھی ۔

          دہلی کے دفترسے 2او 3د ن پیشگی جاری موسمی بلیٹوں میں بھی اورینج اورریڈ کلرمیں کیرالا کے لئے وارننگ جاری کی گئی تھیں ، جن میں آفات انتطامیہ کو مشورہ دیاگیاتھا کہ وہ چوکنارہیں اورفوری طورپرکارروائی کا منصوبہ بنائیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More