نئی دہلی: کیرالہ میں شدید سیلاب کی وجہ سے آئی رکاوٹوں کے پیش نظر براہ راسٹ ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ کو 31 اگست 2018 سے بڑھاکر 15 ستمبر 2018 کردیا ہے۔ ریاست کیرالہ میں تمام انکم ٹیکس دہندگان کے لئے ، جنہیں اپنی انکم ٹیکس ریٹرن 31 اگست 2018 تک داخل کرنے تھے، آخری تاریخ بڑھاکر 15 ستمبر 2018 کردی گئی ہے۔
سی بی ڈی ٹی نے اس سے پہلے ٹیکس دہندگان کے اُس زمرے کے لئے جنہیں اپنا انکم ٹیکس ریٹرن 31 جولائی 2018 تک داخل کرنا تھا، انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 31 جولائی 2018 سے 31 اگست 2018 کردیا تھا۔