مارچ، وبا سے نمٹنے کی فوری ضرورت کے پیش نظر کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے اپنی وزارت کے ماتحت سبھی منافع بخش ، سرکاری شعبے کے کارخانوں سے زور دے کر کہا ہےکہ وہ اپنی سی ایس آر رقوم کا حصہ وزیراعظم کے ، ایمرجنسی حالات کے فنڈ میں امداد اور ریلیف (پی ایم سی اے آر ای ایس) سے متعلق فنڈ میں عطیہ کریں۔
سرکاری شعبے کے سبھی یونٹوں کے سی ایم ڈی کو بھیجے گئے ایک خط میں جناب گوڑا نے کہا ہے کہ حکومت ہند وبا کو پھیلنے سے روکنے کے سبھی ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ البتہ اس پیمانے کی صحت عامہ سے متعلق اس صورتحال کا تقاضہ ہے کے سماج کے سبھی طبقے مل کر کوششیں کریں۔ لہذا میں آپ سبھی سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے سی ایس آر بجٹ کی زیادہ سے زیادہ ممکنہ رقم پی ایم سی اے آر ای ایس میں عطیہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے پی ایم سی اے آر ای ایس فنڈ کووڈ -19 وبا جیسی ہنگامی یا غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کے بنیادی مقصد سے قائم کیا ہے اور کارپوریٹ امور کی وزارت پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ مذکورہ فنڈ میں اگر کوئی عطیہ دیا جاتا ہے تو اُسے کمپنیوں سے متعلق قانون 2013 کے تحت سی ایس آر اخراجات میں شمار کیا جائے گا۔
جناب گوڑا نے کہا کہ یہ سرکاری شعبے کے یونٹوں کے لیے ایک چھا موقعہ ہے کہ وہ مذکورہ رقوم کو فوری طور پر عطیے کے طور پر دے کر مالی سال 20-2019 کے لیے اُن سی ایس آر فنڈز کے طور پر استعمال کریں جو انھوں نے ابھی تک خرچ نہیں کیے ہیں۔ اِسی طرح کمپنیاں مالی سال 21-2020 کے لیے اپریل 2020 سے اِس فنڈ کو عطیے کے طور پر استعمال کر سکتی ہیں۔ مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ اُس نے سرکاری شعبے کے سبھی یونٹوں کے سی ایم ڈی سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنی کمپنی کے ملازمین کو تحریک دیں کہ وہ اپنی سالانہ تنخواہ میں سے کم سے کم ایک دن کی تنخواہ پی ایم سی اے آر ای ایس فنڈز میں دیں۔
جناب گوڑا نے اپنی ایک دن تنخواہ اور اپنے ایم پی ایل اے ڈی فنڈ سے ایک کروڑ روپے کی رقم وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ میں دی ہے۔