18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیمیکلز اور کھادوں کے وزیر جناب منسکھ منڈاویہ نے آج احمد آباد میں ویکسین تیار کرنے والے پلانٹ کا دورہ کیا

Urdu News

نئی دہلی: کیمیکلز اور کھادوں اور بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت (ٓآزادانہ چارج) جناب منسکھ منڈاویہ نے آج احمد آباد میں زائڈس بایوٹیک پارک کا دورہ کیا۔

وزیر موصوف نے ٹویٹر پر کہا کہ زائڈس کیڈیلا ‘زائکوو-ڈی’ کا ڈیولپر ہے جو کہ دنیا کا پہلا ڈی این اے پر مبنی کووڈ 19 ویکسین ہوگا۔

جناب منڈاویہ نے آج ہیسٹر بایوسائنسیز لمیٹیڈ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ٹویٹر کے توسط سے مطلع کیا کہ ہیسٹر نے کوویکسین کی پیداوار کے لئے بھارت بائیوٹیک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

وزیر موصوف نے ان کی کاوشوں کو سراہا اور ان کو یقین دلایا کہ سب کے لئے مفت ٹیکہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے ویکسین کی پیداوار کو بڑھاوا دینے کے لئے ہر طرح کی سرکاری مدد دی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More