16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کے وی آئی سی نے اپنا ریکارڈ توڑتے ہوئے کشمیر میں 2330 بی-باکسز تقسیم کئے

Urdu News

نئی دہلی، کے وی آئی سی نے ایک ہی دن میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں بی-باکسز تقسیم کرکے اپنا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کے وی آئی سی نے یہ کارنامہ کشمیر کے کپواڑہ میں زانگالی آرمی ایریا میں انجام دیا اور  شہد کی مکھی کے عالمی دن کے موقع پر مشنگ قبیلے میں قاضی رنگا کے جنگلاتی علاقے میں تقسیم کئے گئے ایک ہزار  بی-باکسز کے سابقہ ریکارڈ کو توڑا۔ زانگالی آرمی ایریا میں 233 فیض پانے والوں میں 2330 بی-باکسز تقسیم کئے گئے۔

 اس موقع پر جموں وکشمیر کے نائب وزیراعلیٰ کویندر گپتا نے کہا کہ کے وی آئی سی کا پروگرام وادی میں روزگار کے مواقع پیدا کرسکتا ہے۔

 کے وی آئی سی کے چیئرمین ونے کمار سکسینہ نے بتایا کہ ہنی مشن کا مقصد ایک میٹھے انقلاب(سوئیٹ کرانتی) کے لئے  وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل کو پورا کرنا ہے۔ کے وی آئی سی نے ہنی مشن کے نام سے ایک ایکشن پلان ترتیب دیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں نومبر  2018 سے پہلے  ایک لاکھ 30   ہزار  بی – باکسز تقسیم کرنے کا نشانہ رکھا گیا ہے اور اب تک 27  ہزار  بی –باکسز  پہلے ہی تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ چیئرمین ونے کمار نے مزید  بتایا کہ کے وی آئی سی  پرائمنسٹر امپلائمنٹ جنریشن پروگرام کی ایک نوڈل ایجنسی ہے جس کے تحت شہد کے لئے  باٹلنگْ پیکجنگ، پرسیسنگ کے یونٹ قائم کرنے کے علاوہ ہنی کے  لئے  لیبلنگ یونٹس کے قیام کے لئے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

کپواڑہ میں یہ پروگرام فوج کے سدبھاؤنا پروگرام کے تحت اس کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا تاکہ وادی میں امن او ر ہم آہنگی قائم  کی جاسکے۔ کپواڑہ میں جی او سی واجرا ڈویزن کے میجر جنرل سی بی پونپا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے ترقیاتی پروگرام جموں وکشمیر میں امن اور  ہم آہنگی قائم کرنے میں کلیدی رول ادا کرسکتے ہیں۔

 ہندوستانی فوج نے شہد کی مکھیوں کے پالنے کی جگہوں کے قیام کے لئے  10 فیصد مالیہ بھی فراہم کیا ہے اور اس سلسلے میں تربیت بھی فراہم کرنے میں مدد کی ہے اور  روزی روٹی کمانے کے لئے  فیض پانے والوں کو ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More