نئی دہلی، کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آ ف انفارمیشن
ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) ، الہ آباد سے 7 لاکھ روپے مالیت کی 543 کھادی جیکٹوں اور 450 انگ وسترم کی سپلائی کے تازہ آرڈر حاصل کئے ہیں۔
کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے بتایا کہ ان کا استعمال آئی آئی آئی ٹی کے آئندہ جلسہ تقسیم اسنا کے دوران کیا جائے گا اور یہ آرڈر دیگر تعلیمی اداروں کو بھی آرڈر دینے کی طرف مائل کرسکتا ہے کیونکہ کھادی میں ایک منفرد ہندوستانیت ہوتی ہے۔ اس آرڈر میں نیلی ڈینم کھادی جیکٹ ، ہری پرینٹڈ کھادی جیکٹ اور نارنگی پرینٹڈ کھادی جیکٹ شا مل ہیں۔ انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ طویل مدت میں ہمارے کاریگروں کے ذریعے تیار کردہ جیکٹ اور انگ وسترم تمام معروف تعلیمی اداروں کے لئے جلسہ تقسیم اسناد کے لباس کے لئے ایک منفرد ماڈل ہوں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کے وی آئی سی پہلے ہی اس سال مارچ میں اندراگاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) سے انگ وسترم اور کھادی سلک کے مختلف قسم کے لباس کے آرڈر پہلے ہی حاصل کرچکا ہے۔