نئی لّی ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات میں تین کلیدی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ۔
جناب مودی نے کسانوں کو 16 گھنٹے بجلی کی سپلائی فراہم کرنے کے لئے ‘کسان سریودیہ یوجنا ‘ کا آغاز کیا ۔ انہوں نے یو این مہتہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی اینڈ ریسرچ سینٹر سے منسلک پیڈیاٹرک ہارٹ ہاسپٹل کا افتتاح کیا اور احمد آباد میں احمد آباد سول اسپتال میں ٹیلی کارڈیولوجی کے لئے موبائل ایپلی کیشن کا بھی افتتاح کیا ۔
وزیر اعظم نے اِس موقع پر گرنار میں ایک روپ وے کا بھی افتتاح کیا ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجرات ہمیشہ ہی پختہ عہد اور عام انسان کی عہد بستگی کے لئے ایک مثالی ماڈل رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سجلام سفلام کے بعد اور ساونی اسکیم کے بعد “سریودیہ یوجنا گجرات ” نے گجرات کے کسانوں کی ضرورتیں پورا کرنے کے لئے ایک سنگِ میل قائم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں برسوں سے بجلی کے شعبے میں کیا گیا کام ، اِس اسکیم کی بنیاد بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے سے لے کر ترسیل تک تمام کام مشن کے طور پر کئے گئے ہیں تاکہ ریاست میں ، اِس کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ 2010 ء میں ، جب پٹن میں شمسی بجلی پلانٹ کا افتتاح کیا گیا تھا ، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بھارت دنیا کو ایک سورج ، ایک دنیا ، ایک گرڈ کی راہ دکھائے گا ۔ وزیر اعظم نے ، اِس حقیقت کی ستائش کی کہ بھارت پچھلے چند برسوں میں شمسی بجلی کے شعبے میں دنیا میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے اور تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔
کسان سردیودیہ یوجنا کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے پہلے زیادہ تر کسانوں کو آبپاشی کے لئے بجلی صرف رات میں ملتی تھی اور انہیں پوری رات جاگنا پڑتا تھا ۔ گرنار اور جونا گڑھ میں کسانوں کو جنگلی جانوروں کے مسئلے کا بھی سامنا تھا ۔ کسان سریودیہ یوجنا کے تحت اب کسانوں کو 3 فیس کی بجلی کی سپلائی صبح 5 بجے سے شام 9 بجے تک ملے گی اور اُن کی زندگی میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گا ۔
وزیر اعظم نے دیگر موجودہ نظام کو متاثر کئے بغیر بجلی کی ترسیل کی نئی صلاحیت کو پوری طرح مکمل کرنے کے لئے گجرات حکومت کی کوششوں کی بھی ستائش کی ۔ اس اسکیم کے تحت اگلے 2 – 3 برسوں میں تقریباً 3500 سرکٹ کلو میٹر کی نئی ترسیلی لائنیں ڈالی جائیں گی اور آنے والے دنوں میں ایک ہزار سے زیادہ گاؤوں میں انہیں نافذ کیا جائے گا ۔ یہ گاؤوں زیادہ تر قبائلی علاقوں میں واقع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب پورے گجرات کو ، اِس اسکیم کے ذریعے بجلی کی سپلائی ملے گی تو لاکھوں کسانوں کی زندگی بدل جائے گی ۔
وزیر اعظم نے کسانوں کی مدد کرنے اور اُن کی آمدنی دو گنا کرنے کے لئے بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ مسلسل کام کرنے پر زور دیا تاکہ اُن کی سرمایہ کاری کو کم کیا جا سکے اور اُن کی مشکلات کو دور کیا جا سکے ۔ انہوں نے ہزاروں ایف پی او کی تشکیل ، نیم کے ملمع والا یوریا ، سوائل ہیلتھ کارڈ اور کئی نئی اسکیموں کے آغاز سمیت کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے لئے حکومت کے اقدامات کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کُسم یوجنا ، ایف پی اوز ، پنچایتوں اور اِس طرح کی تمام تنظیموں کے تحت بنجر زمینوں پر چھوٹے شمسی پلانٹ قائم کرنے پر مدد دی جا رہی ہے تاکہ کسانوں کے آبپاشی کے پمپ کو شمسی توانائی سے جوڑا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس سے پیدا ہونے والی بجلی کسانوں کے ذریعے آبپاشی کے لئے استعمال کی جائے گی اور وہ ضرورت سے زیادہ بجلی فروخت کر سکیں گے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کے ساتھ ساتھ گجرات میں آبپاشی اور پینے کے پانی کے شعبے میں بھی قابلِ تعریف کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لوگوں کو پانی حاصل کرنے میں بھی بہت دشواری ہوتی تھی اور آج پانی ، اُن اضلاع میں بھی پہنچ چکا ہے ، جہاں پہلے تصور نہیں کیا جاتا تھا ۔ انہوں نے سردار سروور پروجیکٹ اور واٹر گرڈ جیسے پروجیکٹوں پر فخر کا اظہار کیا ، جنہوں نے پانی کو گجرات کے خشک سالی سے متاثرہ حصوں میں پہنچانے میں مدد کی ہے ۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ گجرات کے 80 فی صد سے زیادہ گھروں میں پائپ کے ذریعے پینے کا پانی میسر ہے اور بہت جلد گجرات ایسی ریاست بن جائے گی ، جہاں پائپ کے ذریعے ہر گھر میں پینے کا پانی پہنچے گا ۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ فی قطرہ زیادہ فصل کے منتر کو استعمال کریں کیونکہ کسان سریودیہ یوجنا کا افتتاح کیا جا رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ دن میں بجلی فراہم کرنے سے کسانوں کو مائکرو اِری گیشن قائم کرنے میں مدد ملے گی اور کسان سریودیہ یوجنا ریاست میں مائکرو اِری گیشن کو وسعت دینے میں مدد کرے گی ۔
یو این مہتہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو لوجی اینڈ ریسرچ سینٹر کا حوالہ دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے ، اُن چند اسپتالوں میں سے ایک ہے ، جس میں عالمی سطح کا بنیادی ڈھانچہ موجود ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جدید صحت سہولیات بھی موجودہ ہیں اور یہ بھارت کا دِل کا امراض کا سب سے بڑا اسپتال ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات نے جدید اسپتالوں ، میڈیکل کالجوں کا ایک نیٹ ورک قائم کرکے اور ہر گاؤں کو بہتر صحت سہولیات سے جوڑ کر قابل ستائش کام کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کے 21 لاکھ لوگوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت مفت علاج کی سہولت مل چکی ہے ۔ 525 سے زیادہ جن اوشدھی کیندر بہت کم قیمت پر دوائیں فراہم کر رہے ہیں ، جو گجرات میں کھولے گئے ہیں اور اِن سے گجرات کے عام انسانوں کے 100 کروڑ روپئے سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گرنار کی پہاڑی ماں امبے کا مسکن ہے ۔ اس میں گورکھ ناتھ کی چوٹی ، گرو دتہ تریہ کی چوٹی اور ایک جین مندر واقع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح کے روپ وے کے افتتاح سے زیادہ سے زیادہ عقیدت مند اور سیاح یہاں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بناس کانٹھا ، پاوا گڑھ اور ست پورہ کے بعد گجرات میں چوتھا روپ وے ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ روپ وے لوگوں کو روز گار کے مواقع اور معاشی مواقع فراہم کرے گا ۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ جب اس طرح کے پروجیکٹ طویل عرصے تک رکے رہتے تھے ، تو لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے سیاحتی مقامات کے فروغ کے ذریعے مقامی لوگوں کو حاصل ہونے والے اقتصادی فوائد کو بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شیو راج پور ساحل جیسے مقامات ، جسے بلیو فلیگ سرٹیفکیٹ حاصل ہو چکا ہے اور مجسمہ اتحاد مقامی لوگوں کو بہت سے روز گار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے احمد آباد میں کنکاریا جھیل کی مثال پیش کی ، جہاں کوئی بھی نہیں جاتا لیکن اس کی تجدید کے بعد تقریباً 75 لاکھ لوگ ، اُس جھیل پر جانے لگے ہیں اور یہ بہت سے لوگوں کے لئے آمدنی کا ذریعہ بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت ایک ایسا سیکٹر ہے ، جو کم سرمایہ کاری سے روز گار کے بہت سے مواقع فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے گجرات کے اور دنیا میں پھیلے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گجرات میں موجود سیاحت کے بہت سے مقامات کے لئے سفیر کے طور پر کام کریں اور ان کی ترقی میں مدد کریں ۔
پس منظر :
کسان سریودیہ یوجنا
آبپاشی کے لئے دن میں بجلی کی سپلائی فراہم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے تحت گجرات حکومت نے حال ہی میں کسان سریودیہ یوجنا کا اعلان کیا تھا ۔ اس اسکیم کے تحت کسانوں کو صبح 5 بجے سے رات 9 بجے تک بجلی کی سپلائی میسر ہو گی ۔ ریاستی حکومت نے اس اسکیم کے تحت 2023 ء تک ترسیلی لائنیں بچھانے کے لئے 3500 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا ہے ۔ 3490 سرکٹ کلو میٹر ( سی کے ایم ) طویل 234 ، ‘ 66- کلو واٹ ‘ کی ٹرانسمیشن لائنیں قائم کی جائیں گی ، جو 220 کے وی سب اسٹینشوں کے علاوہ ہوں گی ۔
داہود ، پٹن ، ماہی ساگر ، پنچ محل ، چھوٹا اُدے پور ، کھیڑا ، تاپی ، ولساد ، آنند اور گیر – سومناتھ کو 21-2020 ء کے لئے اسکیم کے تحت شامل کیا گیا ہے ۔ بقیہ اضلاع کا احاطہ مرحلے وار 23-2022 ء میں کیا جائے گا ۔
یو این مہتہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی اینڈ ریسرچ سے منسلک پیڈیاٹرک ہارٹ ہاسپٹل
وزیر اعظم نے یو این مہتہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی اینڈ ریسرچ سینٹر سے منسلک پیڈیاٹرک ہارٹ ہاسپٹل کا افتتاح کیا اور احمد آباد میں احمد آباد سول اسپتال میں ٹیلی کارڈیولوجی کے لئے موبائل ایپلی کیشن کا بھی افتتاح کیا ۔
یو این مہتہ انسٹی ٹیوٹ اب دل کے امراض کا بھارت کا سب سے بڑا اسپتال بن جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ عالمی درجے کے طبی بنیادی ڈھانچے اور طبی سہولیات کے ساتھ دنیا کے چند مخصوص اسپتالوں میں سے ایک ہو گا ۔
انسٹی ٹیوٹ میں 470 کروڑ روپئے کی لاگت سے توسیع کا کام جاری ہے ۔ توسیع کے پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد اس اسپتال میں بستروں کی تعداد 450 سے بڑھ کر 1251 ہو جائے گی ۔ یہ انسٹی ٹیوٹ واحد سب سے بڑا سپر اسپیشلٹی انسٹی ٹیوٹ ہو گا ، جہاں امراض قلب کے بارے میں پڑھایا جائے گا اور دنیا میں امراض قلب کے سب سے بڑے سپر اسپیشلٹی اسپتالوں میں سے ایک ہو گا ۔
اس کی عمارت زلزلہ سے محفوظ رہنے والی ، آگ بجھانے کے تمام آلات سے لیس ، محفوظ عمارت ہے ۔ اس ریسرچ سینٹر میں بھارت کا پہلا جدید ترین کارڈیک آئی سی یو آن وہیل اور آپریشن تھیٹر ہو گا ، جو ہر قسم کے ساز و سامان جیسے وینٹی لیٹر ، آئی اے بی پی ، ہیمو ڈائلیسس ، ای سی ایم او وغیرہ سے لیس ہو گا ۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں 14 آپریشن سینٹر اور 7 کارڈیک کیتھ تیریزیشن لیبس بھی شروع کی جائیں گی ۔
گِرنار روپ وے
24 اکتوبر ، 2020 ء کو گرنار میں روپ وے کے افتتاح کے بعد گجرات ایک بار پھر سیاحت کے عالمی نقشے پر اجاگر ہو گا ۔ ابتدائی طور پر اس میں 25 – 30 کیبن ہوں گے ، جن میں ہر کیبن میں 8 افراد کی گنجائش ہو گی ۔ اب 2.3 کلو میٹر کا فاصلہ صرف 7.5 منٹ میں طے ہو جائے گا ۔ اس کے علاوہ یہ روپ وے گرنار پہاڑ کے چاروں طرف پھیلی سر سبز خوبصورتی کا نظارہ بھی پیش کرے گا ۔