19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گجرات کے ساحل پر 100 کلوگرام منشیات کے ساتھ 9 ایرانی گرفتار

Urdu News

نئی دہلی،  میرین ٹاسک فورس (ایم ٹی ایف) انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور گجرات کے انسداد دہشت گردی دستے کی جانب سے شروع کی گئی ایک مشترکہ کارروائی میں 26 مارچ 2019 کو گجرات کے ساحل کے پاس 100 کلوگرام منشیات کے ساتھ 9 ایرانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اے ٹی ایس گجرات کو 24 مارچ 2019 کو منشیات، ہیروئن کے ایک بڑی غیر قانونی کھیپ سے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی اور امکان یہ تھا کہ یہ منشیات ‘دھو’ کشتی جس کا نام ایکس ایران ہےگجرات میں اسمگل کی جانی تھی۔ اس بات کی بھی اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی کھیپ پاکستان میں لوڈ کی گئی تھی اور گجرات کے لئے روانہ کی جانی تھی۔ تبھی اے ٹی ایس کی ایک ٹیم انڈین کوسٹ گارڈ جہاز میں سوار ہوئی اور اسی درمیان اے ٹی ایس کے عملے کی طرف سے مشتبہ لوگوں کی بات چیت کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہی۔ چوبیس سے زیادہ گھنٹے تک زبردست تلاشی کے بعد، ‘دھو’ کشتی کو جس کا نام ایکس ایران ہے، گجرات کے ساحل کے پاس آئی سی جی جہاز نے 26 مارچ 2019 کو روکا گیا۔ چیلنج کرنے پر مشتبہ کشتی ‘دھو’ نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ادھر ادھر بھاگنے کی کوشش کی۔ تاہم جب آی سی جی کے ذریعہ گرفتاری نا گزیر ہوگئی تو مشتبہ کشتی کے عملے نے ثبوت مٹانے کے لئے اس میں آگ لگادی لیکن مشترکہ کارروائی میں آئی سی جی اور اے ٹی ایس کی ٹیم اس کشتی میں سوار ہوگئی اور 100 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ 9 ایرانیوں کو گرفتار کرلیا۔

بعد میں آئی سی جی نے کشی میں لگی آگ کو بجھا دیا۔ گرفتار کئے گئے ایرانیوں کو منشیات کی کھیپ کے ساتھ پوربندر لایا گیا ہے اور  مزید کارروائی کے لئے انہیں گجرات کی میرین ٹاسک فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More