نئی دہلی، ۔مرکزی وزیر مملکت گجیندر سنگھ شیخاوت نے گزشتہ روز چلی کے مہمان وفد کا خیر مقدم کیا اور وفد کو نومبر اوردسمبر 2017 میں صدارتی پارلیمانی اور علاقائی انتخابات کامیاب طریقے سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی ۔
اس موقع پر دونوں لیڈروں نے ہندوستان اور چلی کے مراسم پر اظہار مسرت کیا ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دونوں ملکوں کی معیشتوں کے غیر استعمال شدہ وافر امکانات پر گفتگو کی اور فیصلہ کیا کہ توسیع شدہ ہند –چلی پریفرینشیل ٹریڈ ایگریمنٹ کا بہترین استعمال کیا جائے ۔ واضح ہو کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافے کی غرض سے پریفرینشیل ٹریڈ ایگریمنٹ مئی 2017 میں طے پایا تھا ۔
اس موقع پر دونوں لیڈرو ں نے فائٹو سینٹری کے میدان میں تعاون کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کی یاددلاتے ہوئے اس شعبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔اس سے پہلے اندازہ کاری کی غرض سے چلی سے بلیو بیریز اور ایوو کیڈو بھیجے جانے کی گزارش کی گئی تھی ۔ یادرہے کہ چلی میں ہندوستان میں تیار کئے جانے والے کوکونٹ فائبر اور اس کی مصنوعات کی فروخت کے لئے بازار فراہم کئے جاچکے ہیں ۔