17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گذشتہ تین سال کے دوران سی آئی پی ای ٹی نے تقریباً 1،76900طلبا کو تربیت دی: راؤ اندر جیت سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) اور کیمیکلز اور کھادوں کے وزیر مملکت جناب راؤ اندر جیت سنگھ نے ملک میںں سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹک انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے سینٹروں کی تعداد اور اب تک تربیت پانے والے طلباء کی تعداد کے بارے میں آج لو ک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے مطلع کیا کہ سینٹرو ں سمیت سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹک انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی  کے قائم شدہ سینٹروں کی کل تعداد 31 ہے جو پروجیکٹ مرحلوں کے تحت ہیں ۔

 وزیر موصوف نے بتایا کہ گذشتہ تین سال کے دوران  سی آئی پی ای ٹی نے اپنے لمبی مدت  قلیل مدت ، اوکیشنل اور ہنر مندی کے فروغ کے کورسز کے ذریعہ ایک لاکھ 76 ہزار 900 طلبا کو تربیت دی۔ اس میں تقریباً 60 ہزار طلبا ایسے بھی ہیں جنہیں پلیس منٹ لنک ٹریننگ پروگراموں کے تحت ٹریننگ دی گئی ۔ ان میں سے تقریبا 82 فیصد طلباء نے مختلف پلاسٹکس اور متعلقہ صنعتوں میں ملازمت حاصل کر لی ہے۔

جناب سنگھ نے بتایا کہ سی آئی پی ای ٹی  سینٹروں کا قیام  ایک ڈائنامک عمل ہے جو ریاستی سرکار کی مانگ پر  مبنی ہیں۔ حکومت ہند اور ریاستی سرکاروں کی طرف سے پلاسٹک صنعت کی ترقی کیلئے  ضروری بنیادی ڈھانچہ اور مالی  تعاون دستیاب ہوتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More