16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گذشتہ سال کے عرصے میں 200 سے زیادہ غیر ملکی گراہکوں کے سیارچے خلاء میں چھوڑے گئے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، یہ ایٹمی توانائی اور خلاء  کے علاوہ ،وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ خلائی تحقیق کی ہندوستانی تنظیم (اسرو) زمین کے مشاہدے ، مواصلات ، ملک کی ضرورتوں  کے علاوہ  مختلف سماجی ضرورتوں کو پورا کرنے کے مقصد سے نیشنل  سیٹلائٹس خلاء میں بھیجتا رہا ہے۔ اینٹریکس کارپوریشن لمیٹیڈ جو اسرو کا تجارتی بازو ہے، کے ذریعے تجارتی بیناد پر دوسرے ملکوں کے سیٹلائٹ چھوڑنے کے لئے ان مشنوں میں فاضل صلاحیت استعمال کی جا رہی ہے۔ گذشتہ تین سال کے عرصے میں  بین الاقوامی سیٹلائٹ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ جو کہ قومی مشنوں کے لئے ساتھی مسافروں کی حیثیت سے چھوڑے گئے ہیں ۔ گذشتہ چار سال کے دوران 200 سے زیادہ غیر ملکی گراہکوں کے سیارچے خلاء میں چھوڑے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نینو اور چھوٹے سیٹلائٹ کی تعداد میں اضافے کے لئے مستقبل کی مانگ کو دیکھتے ہوئے پی ایس ایل وی کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ ہے ۔

اب تک 29 ملکوں کے 237 غیر ملکی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ چھوڑے گئے ، انہیں پی ایس ایل وی کا استعمال کرتے ہوئے خلاء میں چھوڑا گیا۔

1993 سے اب تک پی ایس ایل وی نے 43 لانچیز مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ان میں سے دو ناکام ہوئے ہیں ۔ پی ایس ایل وی کی مجموعی کامیابی 95فیصد رہی ۔

ستمبر 2018 میں اسرو غیر ملکی سیٹلائٹ کے لئے ایک پی ایس ایل وی راکٹ چھوڑے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More