نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے گرو روی داس جی کی جینتی کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ‘‘گرو روی داس جی کی جینتی کے موقع پر میں اپنے تمام شہریوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
گرو روی داس جی ایک عظیم شخصیت تھے، جن کی تعلیمات میں آفاقی بھائی چارہ اور مساوات پر زور دیا گیا ہے۔ ان کی تعلیمات، جدید دنیا میں آج سب سے زیادہ موزوں ہیں اور ہمیں غریبوں نیز ناداروں کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔
آئیے ہم گرو روی داس جی کی زندگی سے طاقت حاصل کریں اور ایسے سماج کی تعمیر کریں، جس میں سب کے لئے رحم دلی کا جذبہ کارفرما ہو۔