18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گری راج سنگھ نے ایم ایس ایم ای کا تاخیر سے ادائگی کے پورٹل کا اجراء کیا

Shri Giriraj Singh launches MSME Delayed Payment Portal – MSME Samadhaan
Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج) جناب گری راج سنگھ نے آج یہاں ایم ایس ایم ای کا تاخیر سے ادائگی  کے پورٹل کا اجراء کیا جس کا نام ایم ایس ایم ای سمادھان ہے ۔ (http://msefc.msme.gov.in)۔ اس پورٹل کے ذریعہ بہت چھوٹے ، اور چھوٹے صنعت کاروں کو پورے ملک میں مرکزی وزارتوں / محکموں / سی پی ایس ای / ریاستی حکومتوں کے ذریعہ ادائگی میں تاخیر سے متعلق اپنے معاملات براہ راست درج کرانے کا اختیار دیا گیا ہے ۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت میں سکریٹری جناب ارون کمار پانڈا اور وزارت کے دیگر سینئر عہدیدار بھی ا موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب  گری راج سنگھ نے کہا کہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی ترقی ( ایم ایس ایم ای ڈی ) ایکٹ 2006 میں بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کو ادائگی میں تاخیر میں معاملات سے نمٹنے کے لئے ضابطے فراہم کیے گئے ہیں ۔ ان ضابطوں کے مطابق خریدار کو ، اگر اس نے سپلائی کرنے والے کو سپلائی کی گئی اشیا اور خدمات کے لئے ان کو قبول / وصول کیے جانے کی تاریخ سے 45 دن کے اندر ادائگی نہیں کی ہے ، تو اس صورت میں خریدار کو سامان سپلائی کرنے والے کو ریزو بینک کے ذریعہ مقرر کردہ بینکوں کی شرح سود سے تین گنا  زیادہ  ماہانہ شرح سود  پر ادائگی کرنی ہوگی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More