19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گزشتہ چار برسوں کے دوران بجلی کی وزارت کی حصولیابیاں

Urdu News

)پیداواری صلاحیت

  • ایک لاکھ میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کا اضافہ ہوا۔ (مارچ 2014 میں 2,43,029 میگاواٹ سے بڑھ کر مارچ 2018 میں 3,44,002 میگاواٹ)
  • ہندوستان  بجلی کے برآمد کار کے طور پر اُبھرا ہے۔ مالی سال  18-2017 کے دوران 7203ایم یو بجلی  نیپال ، بنگلہ دیش اور مینمار  سپلائی کی گئی۔
  • بجلی کا نقصان 4.2 فیصد (مالی سال 14-2013) سے گھٹ کر 0.7 فیصد  (مالی سال  18-2017 میں )  ہوگیا۔

(ii) ایک گرڈ  ایک ملک

  • ترسیلی گرڈ میں ایک لاکھ سی کے ایم کی توسیع
  • مالی سال 18-2017 کے دوران 86,193 ایم وی اے  کی اب تک کی سب سے زیادہ ٹرانسفرمیشن کیپسٹی کا اضافہ ہوا۔
  • ٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی کے ذریعے  48427 کروڑ روپئے مالیت کے 26 پروجیکٹ دیے گئے۔
  • بین علاقائی ٹرانسفر کی صلاحیت میں تین گنا سے زائد کا اضافہ ہوا (مالی سال 14-2010 میں 16000 میگاواٹ سے بڑھ کر مالی سال 18-2014  میں 50,500 میگاواٹ )

(iii) دین دیال اپادھیا ئے گرام جیوتی یوجنا(ڈی ڈی یو جی کے وائی)

  •  گاؤں کی صد فیصد برق کاری
  • 75,893 کروڑ روپئے کا خرچ
  • ریاستوں کیلئے فنڈ میں 2.5 گنا اضافہ (مالی سال 14-2010 میں 10,873 کروڑ روپئے اور مالی سال 18-2014  میں 24,890 کروڑ روپئے)
  • 2,56,750کلو میٹر  ا یچ ٹی اور ایل ٹی لائن
  • 4,09,989 ٹرانسفارمر تقسیم کیے گئے

(iv)بجلی کی ترقی کی مربوط اسکیم(آئی پی ڈی ایس)

  • 65,424 روپئے کا خرچ
  • آئی ٹی والے 1376 شہر
  • 1900 اضافی شہر زیر تعمیر ہیں
  • رپورٹ ہے کہ 1156 شہروں میں اے ٹی اینڈ سی  نقصانات میں کمی کی ہے۔
  • 1,29,093 کلو میٹر ایچ ٹی اور ایل ٹی لائن
  • 66,947 ٹرانسفارمر تقسیم کیے گئے

(v) یو ڈی اے وائی

  • یو ڈی اے وائی کے تحت ڈسکام نے 20,000کروڑ روپئے سے زائد کے سود کی بچت کی ہے۔
  • ایک سال کے اندر 17 ریاستوں میں اے ٹی اینڈ سی  نقصانات کی کمی آئی ہے۔
  • ایک سال کے اوائل کے اندر مالیہ کے فرق  میں 33 فیصد کمی دور ہوئی ہے۔
  • ہندوستان کا رینک ورلڈ بینک کے ایز آف گیٹنگ الیکٹریسٹی رینکنگ  میں 2014 میں 111 رینک سے بہتر ہوکر 2018 میں 29 ہوگئی۔

(vi) سوبھاگیہ (ایس اے یو بی ایچ اے جی وائی اے)

  • ملک گیر برق کاری کا عمل شروع کیا گیا
  • گاؤں سطح پر کیمپوں کا انعقاد کم سے کم دستاویزات کی ضرورت
  • گرام سوراج ابھیان کے تحت  معاشی طور پر کمزور طبقات کیلئے خصوصی مہم
  • 11 اکتوبر 2017 تک 60.34 لاکھ گھروں کی برق کاری

(vii) سب کے لئے 24×7 بجلی

  • حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ پہل
  • 24×7 بجلی کی فراہمی کیلئے روڈ میپ تیار  ۔ ریاستیں یکم اپریل 2019 سے سب کے لئے 24×7 بجلی کی فراہم کو یقینی بنانے کیلئے تیار ہیں۔

(viii) شمال مشرقی خطے پر توجہ

  • 5855 گاؤں کی برق کاری  اور 9004 گاؤں  کی بڑے پیمانے پر برق کاری کا عمل مکمل ہوگیا۔
  • آئی ٹی کے حامل 130 شہر
  • اُجالاکے تحت 52.28 لاکھ ایل ای ڈی بلب تقسیم کیے گئے
  • بین ریاستی ترسیل کے عمل کو مستحکم کرنے کیلئے 9866 کروڑ روپئے کی لاگت کے پروجیکٹ شروع کیے گئے

(ix) اُجالا

  • 107 کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کیے گئے
  • اُجالا کے تحت 30.01 کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کیے گئے جس کے نتیجے میں سالانہ 15500 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی۔
  • صنعت کے ذریعے  77.99 کروڑ اضافی ایل  ای ڈی بلب تقسیم کیے گئے
  • مجموعی ڈیمانڈ کے ذریعے ایل ای ڈی بلب کی خریداری کی لاگت میں 87 فیصد کی کمی آئی

(x) 4376 میگاواٹ   ہائیڈل بجلی کی اضافی صلاحیت (مالی سال 18-2014)

اختراع پردازیاں اور پہل

الیکٹرک وہیکلس

  • چارجنگ اسٹیشنو ں کیلئے لائسنس کی ضرورت نہیں
  • سرکاری اداروں کیلئے 10000 ای و ہیکلس کی خریداری

اسمارٹ  میٹرنگ

  • 50 لاکھ اسمارٹ میٹروں کی خریداری کی گئی
  • ایک کروڑ پری پیڈ میٹر خریداری کے عمل ہیں

بجلی کی اہلیت

  • اسٹار لیبلنگ  پروگرام سے 22500 کروڑ روپئے مالیت کی بجلی کی بچت ہوئی
  • بڑی صنعتوں میں پی  اے ٹی کے ذریعے بجلی کی بچت کے اقدامات سے 95 کروڑ روپئے مالیت کے بجلی کی بچت ہوئی
  • جون 2017 میں توانائی کی بچت کرنےو الی عمارتوں کیلئے توانائی کی بچت کرنے والی عمارتوں سے متعلق کوڈ شروع کیا  گیا

ڈیجیٹل  پہل

  • بجلی کی طویل مدتی اور وسط مدتی خریداری کیلئے ای۔ بولی لگانا اور ای۔ ریورس نیلامی
  • این  پی سی آئی پلیٹ فارم  جیسے بھیم ، بی بی پی ایس، بھارت کیو آر وغیرہ  کے ذریعے رقم کی ادائیگی  مالی سال 18-2017 کے دوران بجلی کے بل کی ادایگی کیلئے  24 کروڑ سے زائد ڈیجیٹل لین دین ہوا۔

وزارت بجلی کے ذریعے شروع کیے گئے ایپ سے بڑے پیمانے پر شفافیت لانے اور عوام کے درمیان معلومات کی ترسیل ہوئی۔

  1. سوبھاگیہ- گھروں کی برق کاری کیلئے ایپ
  2. ودیوت پرواہ-  موبائل / ویب ایپ کرنٹ ڈیمانڈ  کی تکیل اور قلت  نیز اگر بجلی کی دستیابی حد سے زیادہ ہے اور پاور ایکسچینج کی قیمتوں کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کرنے کا ایپ ہے۔
  3. اُجالا    (سب کیلئے سستے ایل ای ڈی کے ذریعے اچھی بجلی) –  پورے ملک میں ایل ای ڈی کی تقسیم سے متعلق بروقت اور تا حال معلومات فراہم کرنے والا ایپ ہے۔
  4. اُرجا متر- بجلی کی دستیابی کی نگرانی اور ایس ایم ایس کے ذریعے  پاور کٹ سے متعلق  معلومات مہیا کرنا
  5. میرٹ- معمولی کم وبیش لاگت اور وسیلے کے ذریعے بجلی کی خریداری سے متعلق معلومات مہیا کرنا
  6. اودے- کارکردگی کے 26 اہم پیمانوں کی بنیاد پر عوام کو ڈسکوم کی کارکردگی کے موازنہ کی اجازت
  7. اُرجا (شہری جیوتی ابھیان) – یہ شہری تقسیمی شعبہ کیلئے ایک معلوماتی ایپ ہے۔ یہ آئی پی ڈی ایس کے تحت  بنایا گیا ایک آئی ٹی نظام ہے جو صارف پر مبنی   پیمانہ ہے۔
  8. ترنگ( بروقت نگرانی اور اضافے کے لئے ترسیلی ایپ ہے)- یہ ایک آئی ٹی ویب / موبائل پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو ملک میں  بین  ریاستی اور ریاست کے اندر بجلی کی ترسیلی پروجیکٹوں کی صورتحال سے متعلق معلومات بہم پہنچاتا ہے۔
  9. دیپ ای۔بیڈنگ(بہتر بجلی کی قیمت کا پتہ لگانا) – یہ وسیع نیٹ ورک کے ذریعے پورے ملک میں بجلی کی خریداری میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ای ۔ ریورس نیلامی سہولت والا ایک مشترکہ ای۔ نیلامی پلیٹ فارم فرام کرے گا تاکہ بجلی کی خریداری کے عمل میں یکسانیت اور شفافیت لائی جاسکے۔
  10. ایش ٹریک- کارخانے کی راکھ کے بہتر استعمال کیلئے فلائی ایش استعمال کرنے والو ں اور بجلی گھروں کے درمیان ایک رابطہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More