20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گزشتہ 4 سالوں کے دوران کامیابی کے ساتھ 1149 کوچلیرامپلانٹ سرجری کی گئی: کرشن پال گرجر

Urdu News

نئی دہلی۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے  وزیر مملکت  جناب کرشن پال سنگھ گرجر نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال (2014-15سے 2017-18) کے دوران کامیابی کے ساتھ 1149 كوچلير امپلانٹ  سرجری کی گئی ہے۔

بولنے اور سننے سے معذور افراد  کے لیے علی یاور جنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ (اے وائی این آئی ایس ایچ ڈی)، ممبئی کوچلیر امپلانٹ سرجری کے لیے نوڈل ایجنسی ہے  اور حکومت نے کوچلیر امپلانٹ سرجری کے لیے ملک بھر کے 172 سرکاری و نجی اسپتالوں کو شامل کیا ہے ۔ وزیر موصوف آج انڈین ریڈ کراس سوسائٹی اور فرید آباد (ہریانہ )کے سرودیا ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سینڑ کے تعاون سے سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی  وزارت کے  زیر اہتمام ‘‘سور سواگتم’’ کے عنوان سے ‘‘کوچلیر امپلانٹ بیداری پروگرام’’ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ معذور افراد کو بااختیار کرنے کے محکمے کی اسکیم اے ڈی آئی پی کے تحت کے تحت فی یونٹ 6.00 لاکھ روپے کی لاگت سے پانچ سال کی عمر تک کے بہرے پن میں مبتلا بچوں کے لئے كوچلير امپلانٹ کی گنجائش ہے۔ کوچلیر امپلانٹ سرجری کے بعد بچے عام بچوں کی طرح بات کرنے اور سننے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

ڈی ای پی ڈبلیوڈی (معذور افراد) کے سکریٹری محترمہ شکنتلا ڈولے ، این آئی ایچ ایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشوک کمار سنہا، ڈی ای پی ڈبلیوڈی (معذور افراد) کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر پربودھ سیٹھ ، اے ایل آئی ایم سی او کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب ڈی آر سرین ، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی (ہریانہ) کے جنرل سکڑیٹری جناب ڈی آر شرما ، سروودیا ہاسپیٹل کے چیئرمین ڈاکٹر راکیش گپتا اور سینٹر فار ای این ٹی اینڈ کوچلیر امپلانٹ ، سروودیا ہاسپیٹل  کے ایچ او ڈی ڈاکٹر روی بھاٹیہ نے بھی اجتماد سے خطاب کیا۔

كوچلير امپلانٹ ایسے بچوں کی مدد کرنے کی ایک جدید ٹیکنالوجی ہے جنہیں دونوں کانوں سے سننے میں کافی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کوچلیر امپلانٹ مہنگا ہے اور ہر کسی کے لیے قابل استطاعت نہیں ہے ۔ ‘سب کا ساتھ سب کا ترقی’ کو ذہن میں رکھتے ہوئے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کا ڈی ای پی ڈبلیوڈی (معذور افراد) محکمہ اس  جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ غریبوں کو بھی فراہم کر رہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More