نئی دہلی، توانائی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اسٹریٹ لائٹنگ نیشنل پروگرام (ایس ایل این پی) یعنی گلیوں کو روشن کرنے قومی پروگرام کے تحت 28 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 49 لاکھ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹیں لگائی گئی ہیں۔ 5 جنوری 2015 کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کئے گئے اس پروگرام کا مقصد مارچ 2019 تک 1.34 کروڑ روایتی اسٹریٹ لائٹوں کی جگہ بجلی کی بچت کرنے والی ایل ای ڈی لائٹیں لگانا ہے۔ این ایل این پی کا نفاذ انرجی ایفیسی اینشی سروسز لمیٹڈ (ای ای ایس ایل) کے ذریعے کیا جارہا ہے، جو کہ توانائی کی وزارت کے تحت کام کرنے والی سرکاری شعبے کی ایک مشترکہ کمپنی ہے۔
ای ای ایس ایل نے ہماچل پردیش اور راجستھان میں ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس پروجیکٹوں کے نفاذ کی کیس اسٹڈی کی ہے، جس کے مطابق اب تک کہ ایس ایل این پی کے نفاذ کی راہ میں کوئی مخصوص مسئلہ سامنے نہیں آیا ہے۔