16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گمشدہ/ معذور/ہلاک شدہ فوجیوں کے بچوں کے لئے تعلیمی رعایت پر عائد پابندی ختم

Urdu News

نئیدہلی، حکومت نے مسلح افواج کے افسروں/ آفیسر رینک سے نیچے کے عملے (پی بی او آر)/ گمشدہ/ معذور/ ہلاک شدہ  عملے کے بچوں کے لئے  10 ہزا ر روپے ماہانہ کی پابندی کے بغیر  تعلیمی رعایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت دفاع نے اس بارے میں وزارت خزانہ کو دو مرتبہ توجہ دلائی جس کے بعد وزارت خزانہ نے اس سے اتفاق کرلیا ہے۔

مذکورہ تعلیمی رعایت صرف سرکاری / سرکار سے امداد یافتہ اسکولوں / تعلیمی اداروں، فوجی / سینک اسکولوں اور مرکزی یا ریاستی حکومتوں کے ذریعہ منظور شدہ دیگر اسکولوں یا کالجوں میں تعلیم کے لئے ہی ہوگی۔اس میں مرکزی/ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ مکمل طور پر امداد یافتہ خود مختار ادارے بھی شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More