17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گنگا میوزیم سے متعلق ماہرین کے ذریعہ افکار و خیالات کا باہمی تبادلہ

Urdu News

نئی دہلی، گنگا کی صفائی سے متعلق قومی مشن (این ایم سی جی) دریائے گنگا کی تاریخ اور اساطیر، وسیع آبادی کے ذریعہ ٔ معاش کے لئے گنگا ندی کی اہمیت کے علاوہ گنگا کے احیا کے لئے این ایم سی جی کی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لئے، نیز عوام تک رسائی حاصل کرنے کے ایک وسیلے کے طور پر ایک گنگا نمائش اور گنگا میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

 مجوزہ میوزیم، معلوماتی مرکز اور نمائش کے مختلف پہلوؤں سے متعلق اپنے خیالات اور تجربات کا باہمی تبادلہ کرنے کے لئے ہند۔ جرمن ترقیاتی اشتراک وتعاون کے ایک حصے کے طور پر ہندوستان اور یوروپی یونین سے تعلق رکھنے والے ماہرین، جی آئی زیڈ انڈیا کے ساتھ مل کر 29 اور 30 نومبر 2018 کو ‘‘گنگا میوزیم کے تصور کا فروغ : ہندوستان اور یوروپ کے درمیان تجربات اور خیالات کا تبادلہ’’ کے موضوع پر ایک دو روزہ میٹنگ کا اہتمام کررہے ہیں۔

اس موقع پر کلیدی خطبہ دیتے ہوئے آبی وسائل، دریائی ترقیات اور گنگا  کے احیا کی وزارت کے سکریٹری  جناب یو پی سنگھ نے کہا کہ گنگا میوزیم کو دریائے گنگا کے تمام پہلوؤں  مثلاً اس کی دیومالائی حیثیت اور اسپریچول اہمیت ، دریائے گنگا کے احیا کے لئے کی جانے والی کوششیں، گنگا ندی کے کنارے جاری اقتصادی سرگرمیاں اور اس کے حیاتیاتی تنوع کے علاوہ آبی جانداروں اور پودوں بشمول مچھلیوں، کچھوؤں اور ڈالفن کی زندگی  کو منعکس کرنا چاہئے۔   انہوں نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی ماہرین کے افکار و تصورات سے گنگا میوزیم کے تصور کو تقویت حاصل ہوگی۔

گنگا کی صفائی سے متعلق قومی مشن (این ایم سی جی) کے ڈائرکٹر جنرل  جناب آر آر مشرا نے کہا کہ این ایم سی جی ایک گنگا میوزیم قائم کرنے کے لئے امکانات تلاش کرنے کے تئیں کام کررہا ہے۔ اس میوزیم کے لئے مناسب اور موزوں مقام کی شناخت کرنا اس پروجیکٹ کے لئے لازمی امر ہے۔ لوگ مختلف طریقوں سے دریائے گنگا کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔  ان میں عقیدتمند، سیاح اور دریائے گنگا کے ارد گرد اقتصادی سرگرمیوں کے مستفدین  سبھی  لوگ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ہر ایک شخص کو دریائے گنگا کے ساتھ جڑا ہوا محسوس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گنگا میوزیم کو اس طریقے سے ڈیزائن کیا جائے کہ اس ندی کے ساتھ لوگوں کی وابستگی  میں اضافہ ہو اور انہیں تحریک ملے کہ وہ مسلسل  دریائے گنگا کو صاف اور ستھرا رکھیں۔

اس دو روزہ ورکشاپ میں تقریباً 35 بین الاقوامی اور ہندوستانی میوزیم کے ماہرین کے علاوہ آبی وسائل، دریائی ترقیات اور گنگا کی صفائی کی وزارت ، آرٹ، کلچر اور نوجوانوں کی وزارت اور وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے نمائندے شرگت کررہے ہیں۔ اس ورکشاپ میں جو بھی خیالات و تصورات پیش کئے جائیں گے انہیں ایک مینول کے اندر جمع اور ترتیب دیا جائے گا اور اس کو گنگا میوزیم اور گنگا نمائش قائم کرنے  کے لئے ضروری  اقدامات  کو نافذ کرنے کی بنیاد کے طور پر استعمال کیاجائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More