یکم ستمبر / صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے گنیش چترتھی کے موقع پر اپنے پیغا میں کہا ہےکہ :
‘‘گنیش چترتھی کے اس مبارک موقعے پر میں ہندوستان اور بیرون ممالک میں رہنے والے اپنے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
گنیش چترتھی کا تہوار بھگوان گنیش کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے جو کہ علمیت ، علم اور خوشحالی کی علامت ہیں۔ یہ ایسے اقدار اور ایسے اہداف کی نمائندگی کرتے ہیں جو معاشرے کے تمام طبقات کی بہبود اور قومی ترقی کا مقصد حاصل کرنے کے لیے اختیار کیے جانے چاہئیں۔
آیئے ہم سب مل کر اس تہوار کو روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں۔’’