19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گنیش چترتھی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Urdu News

صدر جمہوریہ ہند شری رام ناتھ کووند نے گنیش چترتھی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے۔

’’گنیش چترتھی کے اس مقدس موقع پر میں ہندوستان اور بیرون ملک مقیم تمام ساتھی شہریوں کو اپنی نیک خواہشات اور دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

گنیش چترتھی کا تہوار جسے بھگوان گنیش کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے ، لوگوں کے جوش وجذبہ، خوشی اور اس موقع پر معاشرے کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنے کی رواداری کا ایک اظہار ہے۔

اس وقت ہم سبھی کووڈ – 19 وبائی مرض سے درپیش چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے اور میری دعا ہے کہ بھگوان گنیش کی مہربانی سے یہ وبائی بیماری جلد از جلد ختم ہو اور ہم سب خوشحال اور صحت مند زندگی گزاریں۔

اس تہوار پر آئیے ہم عہد کرتے ہیں کہ ملک کے تمام شہریوں کے مابین باہمی ہم آہنگی ، اخوت اور اتحاد کو مضبوط کریں گے‘‘۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More