16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گنیش چترتھی کے موقع پر عوام کو نائب صدر جمہوریہ ہند کی مبارک باد

Urdu News

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے گنیش چترتھی کے موقع پر عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ گنیش چترتھی بھگوان گنیش کی پیدائش کی علامت ہے،  دانشمندی، خوشحالی اور نیک بختی کے لیے  جن کی پرستش کی جاتی ہے۔  خدا کرے کہ یہ تیوہارملک میں امن و آشتی، ہم آہنگی اور خوش حالی لے کر آئے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

میں ملک کے عوام کو گنیش چترتھی کے موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

گنیش چترتھی بھگوان گنیش کی پیدائش کی علامت ہے، جن کی پرستش  فہم ودانش، خوشحالی اور خوش بختی کے لیے کی جاتی ہے۔ بھارت میں ہر اچھے کام کی ابتدا سے قبل عام طور پر بھگوان گنیش کا نام ورد زبان ہوتا ہے اور ان سے مدد مانگی جاتی ہے، تاکہ ہر طرح کی پریشانیاں اور رکاوٹیں دور ہوجائیں اور کامیابی حاصل ہوسکے۔ خدا کرے کہ یہ تیوہارملک میں امن و آشتی، ہم آہنگی اور خوشحالی لے کرآئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More