17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گنیش چترتھی کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی۔ ؍اگست۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے عوام کو گنیش چترتھی کے مبارک موقع پر تہنیت سے نوازا ہے۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ بھگوان گنیش کو حکمت ، خوشحالی اور خوش بختی کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔ کسی بھی اچھے کام یا پروجیکٹ کے آغاز کے وقت عام طور پر بھگوان گنیش کا مبارک نام لیا جاتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں ملک کے عوام کو ’’گنیش چترتھی‘‘ کے مبارک موقع پر نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

گنیش چترتھی، بھگوان گنیش کی پیدائش کی علامت ہے۔ ہمارے ملک میں بھگوان گنیش کو علم وحکمت، خوشحالی اور خوش بختی کی علامت کے طور پر متبرک خیال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی اچھے کام یا پروجیکٹ کے آغاز میں بھگوان گنیش کا مبارک نام لینا ملک بھر میں عام طور پر رائج ہے۔ خدا کرے کہ یہ تیوہار ،ہمارے ملک میں، امن ، خوشحالی اورہم آہنگی لیکر آئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More