20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گوئینیا کے وزیر اعظم کی صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات

Urdu News

نئی دلّی: جمہوریہ گوئینیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ابراہیم قصوری نے آج یہاں راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی ۔
صدر جمہوریہ ہند نے گوئینیا کے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا بھارت میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حال کے اعلیٰ سطحی دوروں نے بھارت اور گونیا کے درمیان باہمی تعلقات کو نئی فعالیت بخشی ہے ۔
صدر جمہوریہ ہند نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ بھارت گوئینیا کے ساتھ تجارتی اشتراک کی اعلیٰ بلندیوں پر فائز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2017-18 کے دوران بھارت ۔ گوئینیا کے درمیان باہمی تجارت تقریباً 900 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد کے بقدر اضافے کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو آنے والے برسوں میں باہمی تجارت میں اضافے کے لئے مزید کوششیں جاری رکھنی چاہئیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More